ETV Bharat / sitara

رامائن کے 'راون' اروند ترویدی کا انتقال - اروند ترویدی، تقریبا 300 ہندی اور گجراتی فلموں میں کام کیا ہے۔

دوردرشن پر نشر ہونے والی رامانند ساگر کی انتہائی مشہور افسانوی سیریل 'رامائن' میں راون کا کردار ادا کرنے والے اداکار اروند ترویدی کا منگل کی رات انتقال ہوگیا۔

رامائن کے 'راون' اروند ترویدی کا انتقال
رامائن کے 'راون' اروند ترویدی کا انتقال
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 9:44 AM IST

دوردرشن پر نشر ہونے والی رامانند ساگر کی انتہائی مشہور افسانوی سیریل 'رامائن' میں راون کا کردار ادا کرنے والے اداکار اروند ترویدی کا منگل کی رات انتقال ہوگیا۔

اداکار کی موت کی خبر ان کے قریبی رشتہ دار نے تصدیق کی ہے۔ وہ 83 سال کے تھے اور طویل عرصے سے عمر سے متعلقہ بیماریوں سے لڑ رہے تھے۔

اداکار اروند ترویدی نے رامانند ساگر کی بنائی ہوئی رامائن میں راون کا کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے راون کی کردار کو اس طرح ادا کیا تھا کہ آج تک ان کی وہی تصویر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے باقی ہے۔

مزید پڑھیں:

اس پارٹی میں اور بھی لوگ شامل تھے لیکن آرین خان پر ہی بحث کیوں: رضا مراد

ان کا ابتدائی کیریئر کا آغاز گجراتی تھیٹر سے ہوا تھا، ہندی کے مشہور شو رامائن سے گھر گھر پہچان بنانے والے لنکیش یعنی اروند ترویدی، تقریبا 300 ہندی اور گجراتی فلموں میں کام کیا ہے۔

ترویدی کی گجراتی سامعین کے درمیان گجراتی زبان کی مذہبی اور سماجی فلموں سے پہچان ملی، جہاں انہوں نے 40 سال تک کام کیا۔ ترویدی نے گجراتی فلموں میں بہترین اداکاری کے لیے سات ایوارڈ جیتے جو حکومت گجرات کی طرف سے انہیں دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.