مدھیہ پردیش کے اندور میں فلم 'لکاچھپی 2' کی شوٹنگ کر رہے اداکار وکی کوشل اور سارہ علی خان پر فرضی نمبر لکھی موٹر سائیکل پر گھومنے کے سلسلے میں عائد الزامات پولیس جانچ میں جھوٹے پائے گئےComplaint against actor Vicky Koshal and actress Sara Ali Khan
۔
معاملے کی تفتیش کرنے والے بانگنگا تھانے کے پولیس انسپکٹر راجندر سونی نے بتایا کہ جئے سنگھ نامی نوجوان کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی کہ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ جس موٹر سائیکل پر فلم کی شوٹنگ کے دوران گھوم رہے تھے، اس موٹر سائیکل پر لکھا رجسٹریشن نمبر ان کی ایکٹیوا کا ہے۔ اتوار کو ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) نے معاملے کی تحقیقات پولیس کو سونپی تھی'۔
پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ ہماری تحقیقاتی ٹیم اس جگہ پہنچی، جہاں فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ اس معاملے میں پروڈیوسر سے جڑے لوگوں اور پروڈکشن منیجر اور لائن پروڈیوسر ہرش سے معاملے کی پوچھ گچھ کی گئی۔ متعلقہ فریقوں نے بتایا کہ دراصل جس موٹر سائیکل پر وکی اور سارہ گھوم رہے تھے، اس کا نمبر اصلی تھا ۔ جئےسنگھ کو نمبر پلیٹ پر ایک نٹ سے دھوکہ ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں : Alia Bhatt Shares Pics On Social Media: عالیہ بھٹ نے نئے سال کے موقع پر کچھ تصاویر شیئر کیں
پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وکی کی جانب سے چلائی گئی بائیک کا نمبر ایم پی 09 یو ایل 1872 ہے۔ جبکہ جئے سنگھ کی ایکٹیوا کا نمبر ایم پی 09 یو ایل 4872 ہے۔ نمبر پلیٹ پر نٹ لگا ہونے کی وجہ سے ایک کی بجائے چار دکھائی دے رہے تھا ۔ اس لئے جے سنگھ نے غلط فہمی کی وجہ سے شکایت کی ہے۔ پولیس نے مکمل تفتیش اور متعلقہ افراد کے بیانات لینے کے بعد تفتیش بند کر دی ہے۔