ETV Bharat / sitara

دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر رکھنے پر کرینہ ٹرول، نند صبا نے کیا دفاع - جہانگیر

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے دوسرے فرزند کا نا م ‘‘جہانگیر‘‘رکھا ہے۔ تیمور کی طرح ہی چھوٹے بیٹے کا نام مغل بادشاہ کے نام پر ہی رکھا گیا ہے۔

کرینہ کپور
کرینہ کپور
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 7:39 AM IST

Updated : Aug 11, 2021, 8:54 AM IST

اداکارہ کرینہ کپور خان اکثر و بیشتر اپنی پرسنل اور پروفیشنل وجوہات کے سبب سرخیوں میں رہتی ہیں۔ رواں برس فروری میں انہوں نے اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا تھا۔ تیمور کی طرح ہی ان کے دوسرے فرزند کے چہرہ کو دیکھنے اور نام کو لے کر لوگوں میں کافی کریز تھا۔ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے دوسرے فرزند کا نام ‘جہانگیر‘ رکھا ہے۔ تیمور کی طرح ہی چھوٹے بیٹے کا نام مغل بادشاہ پر ہی رکھا گیا ہے۔

حال ہی میں کرینہ کی کتاب ‘کرینہ کپور پریگننسی بائبل‘ میں اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا ہے؟

کرینہ کپور خان نے ابھی تک اپنے دوسرے بیٹے کے نام کا اعلان نہیں کیا تھا۔ انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کا نک نیم جوہ بتایا تھا۔ جس سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔

مگر اب جب کہ کرینہ نے اپنی کتاب میں اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر رکھا ہے، اسی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر خوب ٹرول ہورہی ہیں­۔

واضح رہے کہ جہانگیر دراصل مغل بادشاہ اکبر کے بیٹے سلیم کا ہی نام تھا۔ جہانگیر ایک فارسی لفظ ہے۔ جس کے معنی پوری دنیا کا راجہ ہوتا ہے۔

اب سیف علی خان کی بہن صبا علی خان اپنی بھابھی کرینہ کے دفاع میں آگئی ہیں۔ انہوں نے ٹرولس سے پوچھا ہے کہ آخر نام میں کیا رکھا ہے؟

صبا علی خان نے انسٹا گرام اسٹوری پر ایک تصویر کا اشتراک کیا ہے۔ تصویر میں لکھا ہے کہ نام میں کیا رکھا ہے؟ پیار کریں، جیئیں اور جانے دیں، بچے بھگوان کا آشیر واد ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹوئیٹر پر کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے بائیکاٹ کرینہ خان؟

واضح رہے کہ صبا علی خان ہمیشہ اپنی فیملی کے ساتھ خوبصورت بانڈنگ تصاویر کے ذریعہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

Last Updated : Aug 11, 2021, 8:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.