بالی ووڈ اداکارسونو سود ایک ایسا نام ہے جس سے پورا ملک واقف ہے۔ سونو سود کو 'مسیحا' 'بھگوان' سمیت متعدد ناموں سے پکارا جارہا ہے۔ سونو سو آج اپنا 48 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ اس خاص دن کے موقع پر انہوں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹ کر یوم پیدائش منایا۔
سونو سود 30 جولائی 1973 کو پنجاب کے موگا میں پیدا ہوا۔ ان کے والد 'بمبے کلڈڈ ہاؤس' نام سے کپڑوں کی دکان تھی۔
سونو نے ناگپورسے الیکٹرانکس میں انجینئرنگ کی ہے۔ انہیں ایکٹر بننے کی تمنا تھی ۔اور اسی لئے وہ ممبئ چلے گئے۔ سونو سود کے پاس پیسے نہیں تھے۔ تاہم کسی طرح وہ دن گذارتے تھے۔
وہ ممبئی میں تین لوگوں کے ساتھ ایک کمرہ میں رہتے تھے۔ سونو نے فلموں میں آنے کے لئے خوب محنت کی۔ ممبئی میں لوکل ٹرین سے سفر کرنے والے سونو سود صرف 21 سال کی عمر میں اپنی خاتون دوست سونالی سے شادی کی تھی۔شادی کے کئی سالوں کے بعد تک انہیں کامیابی نہیں ملی۔
جن لوگوں کا خیال ہے کہ سونو سود کو فلمی دنیا میں آئے زیادہ دن نہیں ہوے ہیں ۔تو انہیں معلوم ہو کہ کہ سونوسود گذشتہ 20 سالوں سے اداکاری کررہے یں ۔انہوں نے اداکاری کی شروعات 1999 تامل فلم ’کالاجھاگر’ سے کی تھی ۔
تامل اور تیلگو فلم میں ڈیبیو کرنے کے بعد سونو نی بالی وڈ فلم 'شہید اعظم (2001) میں نظر آئے تھے ۔ اس کے بعد کئی تامل ، تلگو اور ہندی فلمیں کیں۔
سونو کی آنے والی فلم پرتھوی را ج ہے
مزید پڑھیں :’عوام کو بھی حکومت سے سوال کرنا چاہیے کیونکہ سوال پوچھنا ہمارا حق ہے‘
سونو سود کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے احباب ،بالی ووڈ ستارے سمیت کئی لوگوں نے مبارکباد پیش کی ہے ۔