اس فلم میں انوپم کھیر اور ایشا گپتا سبکدوش جج، جبکہ ایشا گپتا ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔
دارالحکومت دہلی کے لی میریڈین ہوٹل میں فلم کے پرموشن کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جہاں انوپم کھیر اورایشا گپتا نے اس فلم کے حوالے سے اپنے تجربات کو شیئر کیا۔
ایشا گپتا نے کہا: 'کئی لوگوں کو انصاف نہیں مل پاتا، ایسے لوگ اکثر سوچتے ہیں کہ کاش ایک دن ایسا آئے، جب انھیں انصاف مل جائے۔ آخرکار وہ دن آتا ہے اور انھیں انصاف مل جاتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہاس لیے فلم کا نام 'ون ڈے جسٹس ڈلیورڈ' رکھا گیا ہے۔
ایشا گپتا نے اس فلم کے لیے اپنے کردار کو کافی چیلنج بھرا بتایا۔
اس فلم کو سائن کرنے کی وجہ پوچھے جانے پر ایشا گپتا نے بتایا کہ فلم کو ہاں کرنے کی وجہ انوپم کھیر تھے۔ ان کے مطابق انوپم کھیر کے ساتھ کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔
انوپم کھیر نے بتایا کہ ایشا گپتا ان کی طالبہ رہی ہیں اور ان کے لیے فخر کی بات ہے کہ دونوں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔
فی الحال فلم کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے اور یہ فلم 5 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس فلم میں انوپم کھیر ایک سبکدوش جج کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اداکارہ ایشا گپتا کرائم برانچ کی افسر کا کردار ادا کرے گی۔