'دا آفس' کی کاسٹ نے بدھ کے روز اپنے مداحوں کے لیے ورچول ملاقات کا ایک موقع پیش کیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے اومیز میں کورونا وائرس فنڈ کے لیے عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کاسٹ کے رکن نے اومیز کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے مقصد سے اس ورچول ڈیٹ کو شروع کیا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان کیٹ فلنری، آسکر نونیز ، میلورا ہارڈین اور کریڈ بریٹن نے کیا تھا۔
مداحوں کو بتایا گیا کہ اس سنہری موقع کو حاصل کرنے کے لئے انہیں عطیات کرنے کی ضرورت ہے اور پھر ان میں سے ایک خوش قسمت فاتح کا انتخاب کیا جائے گا جسے ہٹ سیٹ کام کی کاسٹ کے ساتھ کافی ڈیٹ پر جانے کا موقع ملے گا۔
کافی ڈیٹ کے علاوہ خوش قسمت مداح کو کامیڈی سیریز کی شوٹنگ کے دوران ہوئے مضحکہ خیز کہانیاں بھی سننے کا موقع ملے گا۔
جس کے لئے یہ پروگرام شروع کیا جارہا ہے وہ وبا کے دوران ضرورت مندوں کو کھانا اور ضروری سامان مہیا کرے گا۔