جینفر لوپیز اور ایلکس روڈریگ نے کووڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے موسما گرما میں ہونے والی اپنی شادی کو ملتوی کردیا ہے۔
اطلاع کے مطابق گلوکارہ اور ایتھلیٹ اس فیصلے کی وجہ سے کئی ہفتوں سے پریشان تھے، لیکن موجودہ حالت کے معمول نہ ہونے کی گنجائش کو دیکھتے ہوئے اس جوڑنے نے شادی کو ملتوی کرکے سمجھدار فیصلہ لیا ہے۔
شادی میں شامل ہونے والے مہمانوں کو حال ہی مٰیں اطلاع کیا گیا ہے کہ گرمیوں میں ہونے والی شادی تقریب کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنیفر اور ایلکس اپنی شادی کو اٹلی میں منعقد کرنے والے تھے اور انہیں ابھی بھی امید ہے کہ جب صورتحال بہتر ہوجائیگی تب وہ ان کی خوابوں کی شادی ضرور پوری ہوگی۔اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ یہ جوڑا نئی تاریخ کے بارے میں سوچ رہا ہے حالانکہ ابھی آنے والے کچھ وقت تک تقریب منعقدنہیں کی جائے گی۔