ETV Bharat / sitara

جیمی کنگ کوگرفتار کیا گیا - جارج فلائیڈ

اداکارہ جیمی کنگ ان ہزار مظاہرین میں شامل تھیں جو لاس انجیلس میں میئر گارسیٹی کے گھر کے باہر احتجاج کررہے تھے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں فلائیڈ کی المناک موت کے بعد میئر کے گھر کے باہر پرامن مظاہروں میں شامل ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

جیمی کنگ کو احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 1:57 PM IST

اداکارہ جیمی کنگ نے انکشاف کیا کہ لاس اینجلس میں میئر کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کے دوران انہیں گرفتار کیا گیا۔

خبروں کے مطابق 41 سالہ اداکارہ ان ہزار لوگوں میں شامل تھی، جو منگل کے روز میئر ایریک گارسیٹی کے گھر کے باہر جمع ہوئے تھے، تاکہ ان سے مطالبہ کیا جاسکے کہ لاس اینجلیس کے محکمہ پولیس میں جارج فلائیڈ کی موت کے پیش نظر سسٹیمٹک تبدیلی کی جائے۔

منگل کے روز اداکارہ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ فی الحال مجھے پرامین احتجاج کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

تقریبا ایک گھنٹہ کے بعد انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ کرتے ہوئے پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس ان کے ساتھ بدسلوکی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فی الحال چار گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے اور ابھی بھی میں بس میں ہی ہوں، ہمیں 77ویں پریسنکٹ سے سین پیڈرو لے جایا جارہا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا کا استعمال بلیک لائیو میٹر تحریک کی حمایت کرنے اور اپنی آواز کو بلند کرنے کے لیے کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'سیاہ فام کی آوز اہمیت رکھتی ہے، سیاہ فام کی کہانی اہمیت رکھتی ہے اور سیاہ فام کی زندگی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم اپنی آوازوں کو اور اپنی پلیٹ فارم کو کسطرح استعمال کرتے ہیں یہ اہم ہے۔صرف اتنا کہنا کافی نہیں ہےکہ بلیک لائیو میٹر۔ہمیں اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرکے ان آوازوں کو بلند کرنے کی ضرورت ہے جو دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ ایک استحقاق کی بات ہےکہ ہم بغیر کسی خوف کے باہر جاسکتے ہیں، آپ کو یہ ڈر نہیں ہوتا ہےکہ آپ اپنی رنگت کی وجہ سے گھر واپس لوٹ جائیں۔یہ میرے لیے استحقاق کی بات ہے کہ میرے پاس ایک پلیٹ فارم ہے اور اس کے ذریعہ میری آواز کو سنا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.