ETV Bharat / sitara

ہالی ووڈ فلم 'بلیک پینتھر' کے ہیرو چیڈوک بوسمین کا انتقال - بوسمین کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل

بوسمین کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ان کے اہل خانہ نے جمعہ کی دیر رات یہ اطلاع دی، وہ بڑی آنت (کولن ) کے کینسر میں مبتلا تھے۔

ہالی ووڈ فلم 'بلیک پینتھر' کے ہیرو چیڈوک بوسمین کا انتقال

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 11:41 AM IST

مارول اسٹوڈیو کی فلم 'بلیک پینتھر' میں مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار چیڈوک بوسمین کا کینسر کی وجہ سے 43 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

بوسمین کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ان کے اہل خانہ نے جمعہ کی دیر رات یہ اطلاع دی، وہ بڑی آنت (کولن ) کے کینسر میں مبتلا تھے۔

کنبے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا 'بے حد دکھ کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ چیدوک بوسمین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان کے 2016 میں آنت کے کینسر کے تھرڈ اسٹیج میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا تھا اور تب سے ان کا علاج چل رہا تھا۔ اس کے باوجود ان کا کینسر فورتھ اسٹیج میں پہنچ گیا تھا۔'

اہل خانہ نے انہیں ایک سچا سپاہی بتایا جس نے اپنی جدوجہد کے ذریعہ شائقین تک وہ ساری فلمیں پہنچائیں ،جنہیں بے حد پیار ملا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے پچھلے چار برسوں میں اپنی سرجری اور کیمیوتھیرپی کے درمیان کئی فلموں کی شوٹنگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.