ٹیلی ویژن دنیا کے سب سے مقبول ترین ایوارڈ شو میں ہالی ووڈ اداکاروں نے بیگنی رنگ کے کارپیٹ پرمعروف فیشن ڈیزائنر کے لباس پہن کے جلوے بکھرے۔
وہیں بِلی پورٹر کو ڈراما سیریز 'پوس' میں اداکاری کرنے کے لیے انہیں لیڈ ایکٹر کی ٹرافی سے نوازا گیا، جبکہ جوڑی کومر نے اوکسانا استانکووا، ویلانیل ان کیرینگ ایو میں شاندار کردار ادا کرنے کے لیے ایوارڈ حاصل کیا۔
جولیا گارنر نے ڈراما سیریز میں اپنے کردار 'اوزارک' کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ پیٹر ڈینکلیج نے 'گیم آف تھرونس' میں ٹائیرین لینیسٹر کے کردار کے لیے معاون کردار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
اس درمیان ایچ بی او کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونس جو رواں برس 32 زمرے میں نامزد ہوا تھا، نے بہترین ڈرامہ سیریز کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
اس ایوارڈ شو میں دیگر ہالی ووڈ ستارے بیگنی کارپیٹ میں بے حد حسین نظر آرہے تھے۔ جس میں گیم آف تھرانس کی اداکارہ سوفی ٹرنر ہلکے گلابی رنگ کا گاؤن میں خوبصورت لگ رہی تھیں۔