ETV Bharat / sitara

کووڈ 19 کا اثر:93 برس میں پہلی بار آسکر ایوارڈ ملتوی

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اور سائنس کے منتظمین آئندہ برس 28 برس کو منعقد ہونے والے تقریب کو ملتوی کرنے پر غور کر رہے ہیں

کووڈ 19 کا اثر:93 برس میں پہلی بار آسکر ایوارڈ ملتوی
کووڈ 19 کا اثر:93 برس میں پہلی بار آسکر ایوارڈ ملتوی
author img

By

Published : May 12, 2020, 6:07 PM IST

کورونا وائرس وبائی امراض کے درمیان کئی فلموں کی ریلیز تاریخ کو ملتوی کردیا گیا ہے وہیں آئندہ سال منعقد ہونے والی اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کو چار ماہ تک ملتوی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔جو 93 سال میں پہلی بار ایسا ہوگا۔

دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق منتظمین اس تقریب کو روکنے پر بات چیت کررہے ہیں۔جو آئندہ برس 28 فروری کو منعقد ہونے والا تھا لیکن اب اسے مئی یا جون تک کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔

ہالی ووڈ کے بہت سارے اسٹوڈیوز نے اپنی فلم کی ریلیز تاریخ کو ملتوی کرنے کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور کہا کہ ان کی فلم اس ایوارڈ کی نامزدگی کے قابل ہیں۔

آسکر ایوارڈ کی تیاری موسم گرما کے بعد شروع ہوجاتی ہے۔اسٹوڈیوز نومبر اور دسمبر میں اپنے ایوارڈ سیزن کے دعوایدار جاری کرتا ہے اور جنوری میں اکیڈمی کے ممبر ووٹ ڈالتے ہیں۔

وائرس کے بحران کی وجہ سے دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان ، سینما گھر بند رہنے کی وجہ سے متعدد فلموں کی ریلیز تاریخ کو روک دیا گیا ہے۔ ان میں شامل ہیں جیمز بانڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی ، ٹاپ گن: میوریک ، ملان اور مارول کی بلیک وڈو۔

اطلاع کے مطابق جاری کورونا وائرس کے بحران نے اس صنعت کو کافی نقصان پہنچایا ہے اور اس سال بہت ساری ریلیز ہونے والی فلموں میں روکاوٹ پیدا کردی ہے۔ آسکر کے منتظمین کئی ہفتوں سے اس بارے میں بات چیت کر رہے ہیں کہ تقریب منعقد کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی جائے کیونکہ بہت ساری فلموںکی ریلیز تاریخ کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اگر تبدیلیاں نہ کی گئیں تو بغاوت ہوسکتی ہے ۔فلم اسٹوڈیوز کی تجویز کررہے ہیں کہ 28 فروری کو منعقد ہونے والی تقریب ملتوی کردیا جائے اور اسے مئی کے آخر میں یا جون کے اوائل میں منعقد کیا جائے ۔ایسا کرنے کا مطلب ہے کہ فلم اس سال کے آخر تک یا 2021 کی شروعات تک ریلز ہوسکتی ہے جس کے بعد انہیں معلوم ہوجائے گا کہ وہ آسکر کے لیے اہل ہیں یا نہیں۔

ذرائع نے مزید کہا ،فلمی اسٹوڈیوز کو ان منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور اب وہ اسی کے مطابق اپنی ریلیز کی تاریخیں تیار کر رہے ہیں۔ لیکن اب بھی یہ ہوائی باتیں ہیں، اس وقت یہ سب کچھ عارضی ہے۔

اکیڈمی نے کورونا وائرس وبائی بیماری کے تناظر میں آسکر کی اہلیت کے قواعد و قانون کے حوالے سے ٹویٹ کیا اور کہا کہ یہ تبدیلی مستقل نہیں ہے اور اس سال ریلیز ہونے والی فلموں پر ہی لاگو ہوگی۔ اکیڈمی نے یہ بھی کہا کیا کہ وہ آسکر کیٹگری کو ختم کررہے ہیں ۔ ساؤنڈ مکسنگ اور ساؤنڈ ایڈیٹنگ کیٹیگریز کو ایک ایوارڈ میں ملایا جائے گا، جس سے شو میں پیش کی جانے والی کیٹگریز کی کل تعداد 23 ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.