ETV Bharat / sitara

جاوید اختر کے بیان پر بی جے پی کا احتجاج - Poet Javid Akhtar

حالیہ دنوں میں نغمہ نگار جاوید اختر نے افغان طالبان کا موازنہ آر ایس ایس و دیگر ہندو تنظمیوں سے کیا تھا، جس کے خلاف بی جے پی یوتھ وینگ کے کارکنان نے ان کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

threats-to-grab-land-by-brandishing-gun-video-goes-viral
جاوید اختر کے بیان پر بی جے پی کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 12:26 PM IST

حیدرآباد: کئی دہائیوں سے اپنے نغموں سے موسیقی کی دنیا کو شرابور کرنے والے عظیم شاعر، لفظوں کے جادوگر اور نغمہ نگار جاوید اختر تنازعہ میں آگئے ہیں۔ دراصل انہوں نے ایک بیان دیا ہے، جس پر بی جے پی کے کارکنان نے اعتراز ظاہر کیا۔ انہوں نے حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالبان کا موازنہ آر ایس ایس، ویشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے کیا تھا۔

جاوید اختر کے اس بیان کے بعد بی جے پی کی یوتھ وینگ کے کارکنان نے ان کے گھر احتجاج کرنے پہنچ گئے اور جاوید اختر کے خلاف نعرے بازی کی۔ بی جے پی رکن اسمبلی اتل بھٹ کھلکر نے جاوید اختر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور ایسا نہیں کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

مزید پڑھیں: 'شہریت ترمیمی قانون انسان مخالف قانون ہے'

غور طلب ہو کہ جاوید اختر نے کہا تھا کہ آر ایس ایس اور بجرنگ دل کی سوچ طالبان جیسی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے، لیکن کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو آر ایس ایس اور وی ایچ پی کو بل (طاقت) دیتے ہیں، جن کی سوچ 1930 کے نازی نظریات جیسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'زبان مذاہب کی نہیں، ملکوں کی ہوتی ہے'

معلوم ہوکہ جاوید اختر ہندی فلم کے عظیم شخصیت ہے، وہ سوشل میڈیا پر کھل کر اپنی باتیں رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.