اداکارہ زرین خان نے بدھ کے روز اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ زندہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کی جاتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اس وقت مرے ذہن میں بہت سارے 'کیوں' سامنے آرہے ہیں۔دنیا کو اپنی قیمت بتانے کے لیےانسان کو کیوں مرنا پڑتا ہے۔کیوں زندہ رہنے پر ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی، جتن موت کے بعد کی جاتی ہے۔کیوں لوگوں کو کسی کے زندگی کی پرواہ نہیں کی جاتی ہے، وہیں موت کے بعد اس پر سب اپنے خیالات اور رائے ظاہر کرنے شروع کردیتے ہیں۔کیوں ایک ذہین شخص کی شناخت ذہنی مریض کے طور پر کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیوں سوشل میڈیا آپ کی خوشی اور آپ غم کو پہنچاننے والا ایک آلہ بن جاتا ہے۔کیوں دنیا اتنی ظالم ہوجاتی ہے، کیوں کسی شخص کی موت بس ایک ٹی آر پی اور کاروبار کا حصہ بن کر رہ گئی ہے، کیوں ، کیوں، آخر کیوں۔
اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کچھ دنوں بعد زرین کی یہ پوسٹ سامنے آئی ہے۔