بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو وزارت داخلہ کی جانب سے ملی وائی زمرے کی سیکورٹی ٹیم پیر کی دیر رات منالی پہنچ گئی ہے۔کنگنا اس سخت سیکیورٹی کے درمیان منالی سے ممبئی روانہ ہوں گئی ہیں۔
کنگنا کو یہ تحفظ وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔اس سہولیت کے لیے اداکارہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔پیر کے روز کنگنا کے گھر میں پہلے سے ہی ہماچل حکومت کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔اب وزارت داخلہ کی جانب سے ملی وائی زمرے کی سیکورٹی سے کنگنا کے گھر میں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے حال ہی میں کنگنا رناوت کو ممبئی نہ آنے کی دھمکی دی تھی۔جس کے بعد کنگنا نے کہا تھا کہ وہ 9 ستمبر کو ممبئی پہنچیں گی۔وائی زمرے کی سکیورٹی ملتے ہی کنگنا نے ممبئی جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔
کنگنا کے ساتھ ان کی بڑی بہن رنگولی بھی ممبئی جارہی ہیں۔ پیر کے روز محکمہ صحت کی ٹیم نے کنگنا، ان کی بہن رنگولی اور پی اے کے بھی کووڈ 19کے نمونے لیے تھے، جن کی آج دوپہر کو رپورٹ آجائیگی۔
حالانکہ کنگنا کل (بدھ) کے روز ممبئی کے لیے روانہ ہوتی، لیکن ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کنگنا آج منڈی میں اپنے والدین کے گھر بھی جاسکتی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ کنگنا آج ممبئی جانے سے پہلے اپنے والدین سے ملکر اپنی کلدیوی سے آشیرواد لینے کے لیے منڈی جاسکتی ہیں۔
اسی دوران آج صبح ڈی ایس پی منالی سنجیو کمار بھی کنگنا کے گھر پہنچے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ منگل کی صبح دس بجکر 45 منٹ پر کنگنا کے گھر سمسا میں پہنچے منالی پولیس کے عہدیداروں نے اس دوران یہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی ضروری ہدایات دی ۔