ETV Bharat / sitara

Women's Day 2020: وہ خواتین ہدایتکار جنہوں نے بالی ووڈ میں نئی مثال قائم کی - بالی ووڈ کی خواتین ہدایتکار

عالمی یوم خواتین 2022 کے موقع پر ہم بالی ووڈ کے ان مشہور خواتین ہدایتکاروں کی بات کریں گے جنہوں نے ہندی سینما کا رنگ بدل دیا اور مردوں سے بہتر فلمیں دیں۔ Women's Day 2020

وہ خواتین ہدایتکار جنہوں نے بالی ووڈ میں نئی مثال قائم کی

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 4:39 PM IST

برسوں سے خواتین کو ہر شعبہ میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے ہی جب ہم فلم بنانے کے ہنر کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارے ذہن میں کسی مرد ہدایتکار کا ہی چہرہ ابھر کر آتا ہے۔ مردوں نے برسوں سے فلم ہدایتکاری کی دنیا میں راج کیا ہے لیکن کچھ خواتین ایسی ہیں جنہوں نے مردوں کے شانہ باشانہ چل کر نہ صرف فلموں کی ہدایتکاری کی بلکہ ان کے مقابلے میں بہتر فلمیں بھی دی۔ Best Bollywood Women Directors

ان خواتین ہدایتکار نے اپنی فلموں میں خواتین کی زندگی کے جدوجہد کو نہ صرف دکھایا بلکہ بالی ووڈ میں خواتین کے روایتی کردار ادا کرنے کی پابندی کو بھی ختم کردیا۔اس عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہم انہی خواتین ہدایتکار کے بارے میں بات کریں گے۔

1۔ زویا اختر

زویا اختر ایک اسکرین رائٹر اور ہدایتکار ہیں۔ انہوں نے لک بائی چانس، دل دھڑکنے دو، زندگی نہ ملے گی دوبارہ اور گلی بائی جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہے۔ ان کی فلموں میں دوستی، پیار اور ڈرامہ سب دیکھنے کو ملے گا۔ اس کے علاوہ جس طرح سے یہ اپنی فلموں میں خواتین کے کردار کو دکھاتی ہیں وہ لاجواب ہوتا ہے۔ چاہے وہ فلم دل دھڑکنے دو میں شیفالی شاہ اور پرینکا چوپڑا کا کردار ہو یا گلی بائی میں عالیہ بھٹ کا کردار ہو۔

زویا اختر
زویا اختر

2۔ لینا یادو

سال 2016 میں ریلیز ہوئی فلم پارچڈ کی ہدایتکار لینا یادو کا نام ہم سب جانتے ہوں گے۔ لینا یادو پروڈیوسر، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر بھی ہیں۔ انہوں نے فلم شبد سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے تین پتی، پارچڈ اور راجما چاول جیسی بہترین فلموں کی ہدایتکاری کی ہیں۔ لیکن فلم پارچڈ ان کی اب تک کی بہترین فلموں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ اس فلم میں انہوں نے دیہی علاقے کے چار خواتین کے جدوجہد کو بڑے پردے پر اتارا ہے۔

لینا یادو
لینا یادو
میرا نائر
میرا نائر

3۔ میرا نائر

میرا نائر کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے۔ میرا ایک ایسی ہدایتکار ہیں جنہوں نے ہالی ووڈ میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے میسیسپی مصالحہ، کاما سترا: اے ٹیل آف لوو، دا نیم سیک، مان سون ویڈنگ، سلام ممبئی جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے نیٹفلکس ویب سیریز اے سوٹیبل بائے کی بھی ہدایتکاری کی ہے

گوری شندے
گوری شندے

4۔ گوری شندے

ہدایتکار گوری شندے نے محض دو فلموں کی ہدایتکاری کی ہے، لیکن ان کی یہ دونوں فلموں کو نہ صرف فلمی شائقین کی جانب سے سراہا گیا ہے بلکہ فلمی نقاد کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔ انہوں نے فلم انگلش ونگلش جیسی خواتین پر مبنی فلم دی ہے، جو 2012 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد سال 2016 میں ان کی دوسری فلم ڈیر زندگی ریلیز ہوئی۔

دیپا مہتا
دیپا مہتا

5۔ دیپا مہتا

دیپا مہتا کی فلمیں معاشرے کی حقیقت کو بیان کرتی ہیں۔ ان کی ہدایتکاری میں بنی فلم 'فائر' بھارت کی مرکزی دھاری کی پہلی فلم تھی جس میں ہم جنس پرست تعلقات کو بڑے پردے پر دکھایا گیا۔ اس فلم میں شبانہ اعظمی اور نندیتا داس نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

6۔ میگھنا گلزار

مشہور شاعر گلزار کی بیٹی میگھنا بھی اپنی والدین کی طرح تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔ انہوں نے فی الحال، چھپاک اور تلوار جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہے لیکن فلم راضی کو ان کی فلمی کیرئیر کی بہترین فلم تصور کیا جاتا ہے۔

وہ خواتین ہدایتکار جنہوں نے بالی ووڈ میں نئی مثال قائم کی
میگھنا گلزار

7۔ سونالی بوس

سونالی بوس نے مارگریٹا ود اسٹرو اور دی اسکائی از پنک فلم کی ہدایتکاری کی ہے۔ یہ دونوں ہی فلمیں فلمی شائقین کو پسند آئی تھی۔

سونالی بوس
سونالی بوس

8۔ فرح خان کندرا

فرح خان
فرح خان

فرح خان انٹرٹینمنٹ دنیا کی سب سے مشہور ہدایتکار ہیں۔ فرح خان مصالحہ دار فلموں کے لیے جانی جاتی ہیں ۔ان کی فلم میں بالی ووڈ کا ہر رنگ نظر آتا ہے۔ ان کے فلم میں گانے ہوتے ہیں اور بالی ووڈ انداز کا ڈرامہ ہوتا ہے، جو شائقین کو خوب پسند بھی ہے۔ فرح نے میں ہوں نا اور اوم شانتی اوم جیسی کامیاب فلموں کی ہدایتکار کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.