ETV Bharat / sitara

Will Smith Might Lose His Oscar: کیا ول اسمتھ کو اپنا آسکر واپس لوٹانا ہوگا؟

94ویں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر 2022) میں بہترین اداکار کا آسکر جیتنے والے ہالی ووڈ سپر اسٹار وِل اسمتھ کو ہوسٹ کو مکا مارنے کی وجہ سے اپنا ایوارڈ واپس لوٹانا پڑ سکتا ہے۔ Will Smith Might Lose His Oscar

کیا ول اسمتھ کو اپنا آسکر واپس لوٹانا ہوگا؟

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 4:59 PM IST

94ویں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر 2022) کے تمام فاتحین کا اعلان ہوچکا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ناظرین کی توجہ آسکر تقریب پر مرکوز تھی وہیں آسکر کی تاریخ میں پہلی بار ایسا واقعہ پیش آیا، جس کی امید کسی نے بھی نہیں کی تھی۔ دراصل تقریب کے شروعات میں ہی ہالی ووڈ سپر اسٹار ول اسمتھ نے لائیو شو کے دوران میزبانی کر رہے کرس راک کو مکا دے مارا۔ واضح رہے کہ اس سال ول اسمتھ کو بہترین ادکار کے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وہیں اب اداکار کے حوالے سے یہ خبر آرہی ہے کہ ان سے ایوارڈ واپس لیا جاسکتا ہے۔ Will Smith Might Lose His Oscar

  • Will Smith punches Chris Rock for making a joke about his wife Jada Pinkett Smith at the #Oscars:

    “Keep my wife’s name out your f*****g mouth!” pic.twitter.com/VLoyNWBUnV

    — Pop Crave (@PopCrave) March 28, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ول اسمتھ نے کیوں مارا کرس راک کو مکا؟

میزبانی کے دوران کرس راک نے ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ کے گنجے پن کا مذاق اڑایا تھا۔ ایسے میں میزبان کے سامنے بیٹھے ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے اور اسٹیج پر جاکر کرس کے منہ پر مکا دے مارا۔ جسے دیکھ کر شو میں موجود تمام ناظرین ہکا بکا رہ گئے۔ Will Smith Slap Chris Rock

کیا ول اسمتھ کو اپنا آسکر واپس لوٹانا ہوگا

ایوارڈ واپس کرنا پڑ سکتا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ول اسمتھ کو آسکر واپس کرنا پڑ سکتا ہے۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس ہر سال آسکر ایوارڈ کا اہتمام کرتی ہے۔ اے ایم پی اے ایس کے قوانین کے مطابق یہ تقریب کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکار اپنا ایوارڈ واپس کرنے سے انکار کر سکتے ہیں لیکن تنظیم اس پیچیدہ صورتحال کو کس طرح سبنھالتی ہے، یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

مزید پڑھیں: Will Smith Punches, Oscar 2022: آسکر 2022 میں اداکار ول اسمتھ نے میزبان کو مکا مارا

اداکار نے معافی مانگی

بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتنے والے ول اسمتھ نے اپنی تقریر کے دوران معافی مانگی۔ حالانکہ انہوں نے سیدھے طور پر کرس راک سے معافی نہیں مانگی۔ اداکار نے اپنی جذباتی تقریر میں کہا کہ 'میں اکیڈمی سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے تمام ساتھی نامزد امیدواروں سے معذرت چاہتا ہوں۔ یہ ایک خوبصورت لمحہ ہے اور میں ایوارڈ جیتنے کے لیے نہیں رو رہا ہوں۔ یہ ایوارڈ جیتنے کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ان تمام لوگوں پر روشنی بکھیرنے کی طرح ہے۔ فن زندگی کا آئینہ ہوتا ہے۔ میں ایک پاگل باپ کی طرح لگ رہا ہوں، بالکل اسی طرح جیسا کہ لوگ رچرڈ ویلیمس کے بارے میں کہتے تھے۔ محبت آپ کو پاگل چیزیں کرنے پر مجبور کردیتی ہے'۔ Will Smith Apology

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.