ETV Bharat / sitara

فلم رادھے زیادہ کاروبار نہیں کرپائے گی: سلمان خان - سلمان خان اپنی آئندہ فلم رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی

سلمان خان اپنی آئندہ فلم رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی کی ریلیز کے لیے تیار ہیں، لیکن سپر اسٹار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہیں اس فلم کے سلسلے میں کوئی بھی امید نہیں ہے کہ یہ فلم زیادہ کمائی کر پائے گی۔

فلم رادھے زیادہ کاروبار نہیں کرپائے گی
فلم رادھے زیادہ کاروبار نہیں کرپائے گی
author img

By

Published : May 11, 2021, 6:22 PM IST

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی ریلیز کے لیے تیار ہے۔ عید کے موقع پر اپنی فلم ریلیز کرنے والے خان کا کہنا ہے کہ وہ واقف ہیں کہ انہیں اور ان کے فلم پروڈیوسر کو کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑے گا۔

وبائی مرض نے بھارت کے سنیما کاروبار کو مفلوج کردیا ہے۔ یہ فلم پے پر ویو (پی پی وی) ریلیز ہونے والی ہے۔اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں صاف طور پر بتایا تھا کہ انہیں کوئی امید نہیں ہے کہ ریلیز کے بعد یہ فلم کوئی کاروبار کرپائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم رادھے میں سب سے کم کمائی کرنے والے ہیں۔ ہم شاید دس سے پندرہ کروڑ کا بھی کاروبار نہیں کرپائیں گے۔ ہم رادھے پر کوئی بھی پسہ نہیں کما پائیں گے اور باکس آفس پر بھی ہماری کلیکشن زیرو ہی ہونے والی ہے لیکن پھر بھی ہم یہ فلم ریلیز کریں گے۔

سلمان نے یہ بھی کہا کہ فلم کو ریلیز کرنے کا یہی صحیح وقت ہے۔ ایک بار جب صورتحال بہتر ہوجائے اور تھیٹر کھل جائیں تو سلمان اس فلم کو سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

اس فلم کی ہدایتکاری پربھو دیوا نے کی ہے۔ اس فلم کو بہت سارے پلیٹ فارم پر 13 مئی کو عید کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا جس میں او ٹی ٹی اور ڈی ٹی ایچ شامل ہے۔ اس فلم میں دیشا پٹانی، رندیپ ہوڈا اور جیکی شراف بھی نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.