ETV Bharat / sitara

جب عامر نے کہا تھا 'وہ کرن کے بغیر نہیں رہ سکتے' - عامر خان اور کرن راؤ کی کہانی

سپراسٹار عامر خان اور پروڈیوسر و ہدایتکار کرن راؤ نے ہفتہ کے روز شادی کے 15 سال بعد طلاق لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب وہ ایک دوسرے سے الگ ایک نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہے ہیں لیکن ایسا وقت بھی تھا جب عامر نے کہا تھا کہ وہ کرن کے بغیر اپنی زندگی تصور نہیں کرسکتے۔

جب عامر نے کہا تھا 'وہ کرن کے بغیر نہیں رہ سکتے'

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 6:26 PM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی فلمساز اہلیہ کرن راؤ نے ہفتے کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے طلاق لینے کا اعلان کیا ہے۔ اداکار جو اب اس فیصلے کے بعد ایک نیا سفر شروع کرنے کو تیار ہیں، انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ وہ خود کو بہت خوش نصیب اور شکر گزار محسوس کرتے ہیں کیونکہ ان کی زندگی میں کرن ہے۔

56 سالہ اداکار اور 47 راؤ پہلی بار سنہ 2001 کی کامیاب ترین فلم لگان کی فلم سیٹ پر ملے تھے اور دسمبر 2005 میں دونوں نے شادی کی تھی۔سنہ 2011 میں بالی ووڈ کے اس جوڑے نے اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کا اس دنیا میں استقبال کیا تھا۔

پندرہ سال کی اس شادی میں ایک ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات ان دونوں کی زندگی میں ایک خوبصورت یاد کی طرح شامل ہیں۔ لیکن ایک وقت تھا جب خان نے کرن کے تئیں اپنے پیار اور احترام کا اعتراف کیا تھا، جنہوں نے عامر کے انتہائی افسردہ دنوں کو خوشبو اور خوشیوں سے بھر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:عامر خان اور کرن راؤ کے رشتہ پر ایک نظر

ایک پرانی انٹرویو میں عامر نے کرن سے ان کی ملاقات اور بعد میں ان سے اپنی محبت کے بارے میں طویل گفتگو کی تھی۔ کرن سے اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے اداکار نے کہا تھا کہ ' میں کرن کے بغیر اپنی زندگی تصور نہیں کرسکتا'۔ میں اس کے لیے خود کو خوش نصیب اور شکر گزار محسوس کرتا ہوں'۔

لیکن اب ان کے رشتے میں تبدیلی آ گئی ہے جیسا کہ ان دنوں نے اپنے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' آپ اس طلاق کو ایک اختتام کے طور پر مت دیکھیں لیکن اسے ایک نئے سفر کی شروعات کے طور پر دیکھیں'۔

واضح رہے کہ قیامت سے قیامت تک، سرفروش، تھری ایڈیٹس، تلاش اور دنگل جیسی کامیاب فلم دینے والے عامر نے اس سے قبل رینا دتہ سے شادی کی تھی۔اس شادی سے عامر کو ایک بیٹا جنید خان اور ایک بیٹی ایرا خان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.