ETV Bharat / sitara

جانیے سوارا بھاسکر کیوں ہیں پریشان؟ - بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر

اداکارہ سوارا بھاسکر نے انسٹاگرام میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فینسی لباسوں کے پہننے کے حوالے سے اپنی تکلیف شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کے پوسٹ کرنے کے بعد سوارا کے فولوورز نے انہیں یاد دلایا کہ 2019 میں بھی سوارا نے پارٹی سے آنے کے بعد کچھ اسی طرح کا ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔

جانئیے سوارا بھاسکر کیوں پریشان ہیں؟
جانئیے سوارا بھاسکر کیوں پریشان ہیں؟
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 3:11 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ دیر رات کسی تقریب سے واپس آنے کے بعد اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ' سنگل رہنا کتنی بری چیز ہے'۔سوارا، جو اپنے بے باک انداز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں، نے سنہ 2019 میں بھی ایسا ہی ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔

سوارا کی سوشل میڈیا فیڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ نے اپنی سب سے قریبی دوست سونم اور ریا کپور کے ساتھ کسی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس تقریب میں نورا فاتحی، مسابا گپتا، کشا کپیلکا اور دیگر مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔ اس تقریب کے لیے سوارا نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا، جس میں وہ بے حد خوبصورت تو نظر آرہی تھیں لیکن لگتا ہے کہ اس لباس نے انہیں بہت پریشان کیا ہے۔

سوارا نے انسٹاگرام میں ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اس طرح کے خوبصورت لباس کو اتارنے میں ہونے والی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ' میں بتا رہی ہوں کہ یہ ایک مسئلہ ہے، ایک سنگل لڑکی جو اکیلے رہتی ہے وہ کیسے ان پیچیدہ فینسی کپڑوں سے نکل پائے گی، میں جاننا چاہتی ہوں۔ اس کے علاوہ کشا کپیلکا نے ہم سب کو ریلز بنانے کو کہا تھا اور میں نے یہ فضول سا ویڈیو بنایا ہے'۔

اس ویڈیو کے پوسٹ کرنے کے بعد سوارا کے فولورز نے انہیں یاد دلایا کہ 2019 میں بھی سوارا نے پارٹی سے آنے کے بعد کچھ اسی طرح کا ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:سائرہ بانو کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

وہیں اگر سوارا کی کام کی بات کریں تو سوارا آخری بار ایک مختصر فلم شیر خورمہ میں شبانہ اعظمی اور دویا دتہ کے ساتھ نظر آئیں تھی۔سوارا فی الحال فلم ' جہاں چار یار' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس فلم کی ہدایتکار کمل پانڈے کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.