ETV Bharat / sitara

گوگل کا پاکستانی فلم اداکار کو خراج عقیدت

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وحید مراد کے مداح آج ( 02 اکتوبر) ان کی 81 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

author img

By

Published : Oct 2, 2019, 4:53 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:46 PM IST

گوگل نے پاکستانی فلم اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا

کراچی میں پیدا ہونے والے وحید مراد کو 'چاکلیٹی ہیرو' اور 'لیڈی کلر' کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے۔

اس موقع پرمعروف سرچ انجن ’گوگل‘ نے مرحوم اداکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے مداحوں کے ساتھ ڈوڈل بھی شیئر کیا۔

وحید مراد نے ابتدائی تعلیم میری کلاسو اسکول سے حاصل کی بعد ازاں انہوں نے انگلش ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔

چاکلیٹی ہیرو نے’اولاد‘ سے لے کر’ زلزلہ‘ تک کل 125 فلموں میں کام کیا اور ان کا ہر کردار جاندار رہا۔ 'اکیلے نہ جانا' سے لے کر دیگر گانوں نےانہیں لازوال شہرت دی۔ اُن کی پہلی فلم 'اولاد' اورآخری ریلیز شدہ فلم 'زلزلہ' تھی۔ انہوں نے ایک پشتو فلم 'پختون پہ ولایت کے'میں بھی کام کیا، یہ اداکار آصف خان کی ذاتی فلم 'کالا دھندا گورے لوگ 'کا پشتو ورژن تھا۔

وحید مراد نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1959 میں فلم 'ساتھی' سے کیا۔ 1962 میں انہیں ایس ایم یوسف کی فلم 'اولاد' میں ایک اہم رول کے لیے کاسٹ کیا گیا اس فلم نے گولڈن جوبلی کا اعزاز حاصل کیا۔ وحید مراد کی شہرت میں فلم 'ہیرا اور پتھر' سے مزید اضافہ ہوا۔ انہیں پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم 'ارمان' کے لیے بیک وقت فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

وحید مراد نے اپنی زندگی کے آخری لمحات اپنی منہ بولی بہن ممتازایوب کے گھر کراچی میں گزارے اور یہیں وہ 23 نومبر 1983 کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

Intro:Body:

shadab

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 9:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.