ETV Bharat / sitara

معروف نغمہ نگار یوگیش گوڑ کا انتقال

بالی ووڈ کے نامور نغمہ نگار یوگیش گوڑ کا جمعہ کو ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 77 برس کے تھے۔ وہ کچھ عرصہ سے ٹھیک نہیں تھے اور اطلاعات کے مطابق وہ ممبئی کے نواحی نالا سوپارہ میں ایک شاگرد کے ساتھ مقیم تھے۔

Veteran lyricist Yogesh Gaur dies
تجربہ کار نغمہ نگار یوگیش گوڑ کا انتقال
author img

By

Published : May 30, 2020, 9:54 AM IST

معروف نغمہ نگار یوگیش گوڑ جنہوں نے فلم آنند میں 'کہیں دور جب دن ڈھل جائے' اور 'زندگی کیسی ہے پہیلی' جیسے مشہور نغمے لکھے ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ 77 برس کے تھے۔

وہ فلمی حلقوں میں اپنے پہلے نام یوگیش سے جانے جاتے تھے، وہ سنہ 70 کی دہائی کے ہندی سنیما میں ایک ممتاز گیتکار تھے اور انہوں نے ہریشکیش مکھرجی اور باسو چیٹرجی کی فلموں میں اپنے بہترین نغموں کو دیا۔

خواہش اور پرانی یادوں کے جذبات سے لبریز ان کی دھنیں موسیقی کے چاہنے والوں کی یادوں میں تازہ رہ کر وقت کی آزمائش سے بچ گئی ہیں۔

ان کے سدا بہار کامیاب نغموں میں سے کچھ نغمے یوں ہیں۔ مکھرجی کی فلم 'ملی' سے 'بڑی سونی سونی ہے' اور 'میں نے کہا پھولوں سے'۔ فلم 'رجنی گندھا' سے 'رجنی گندھا پھول تمھارے' 'کئی بار یونہی دیکھا ہے' اور نہ جانے کیوں ہوتا ہے یہ زندگی کے ساتھ' اور ایک 'جانےمن جانےمن' 'تیرے دو نین' فلم 'ایک چھوٹی سے بات' میں ہیں۔

معروف پلے بیک گلوکار لتا منگیشکر نے گور کی موت پر غم کا اظہار کیا۔

منگیشکر نے ٹویٹر پر لکھا 'مجھے ابھی یوگیش جی کی موت کے بارے میں پتہ چلا اور مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے بہت سے دل کو چھونے والے گانے لکھے۔ میں نے ان کے لکھے ہوئے بہت سے گانے گائے ہیں۔ وہ بہت پر سکون اور مرتب انسان تھے۔ میں ان کی تعظیم کرتی ہوں'۔

مصنف، نغمہ نگار ورون گروور نے کہا 'الوداع یوگیش صاحب۔ بہت سارے نغموں کے مصنف (کہیں دور جب، رمجھم گرے ساون، زندگی کیسی ہے پہیلی) وہ ہمیشہ سادگی اور گہرائی کے مابین بہتر مقام تلاش کرنے میں کامیاب رہتے تھے۔

گوڑ لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے اور بعد میں وہ اپنے رشتے دار کی مدد سے 16 سال کی عمر میں کام کی تلاش میں ممبئی منتقل ہوگئے تھے۔ ان کی بریک آؤٹ فلم ہریشکیش مکھرجی کی آنند تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.