ETV Bharat / sitara

معروف ادا کارہ ششی کلا کا انتقال - بالی وڈ کی معروف اداکارہ ششی کلا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ششی کلا اوم پرکاش سہگل کا 88 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ ششی کلا کے نام سے ہی مشہور رہی ہیں۔

veteran-actor-shashikala-passes-away-at-88
معروف ادا کارہ ششی کلا کا انتقال
author img

By

Published : Apr 4, 2021, 10:51 PM IST

معروف اداکارہ ششی کلا کا اتوار کو انتقال ہوگیا وہ 88برس کی تھیں انہوں نے سو سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی جن میں خوبصورت، انوپما، کبھی خوشی کبھی غم مشہور فلمیں ہیں۔ کئی دیگر فلمیں بھی ہیں جن میں ان کی اداکاری کی کافی تعریف ہوئی ہندستانی سنیما میں ان کی خدمات کے لئے انہیں 2017میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔

انہیں آرتی اور گمراہ فلم میں بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

سابق مرکزی وزیر پرفل پٹیل نے ششی کلا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ششی کلا نے کئی مرکزی کرداروں کے ذریعہ ہندستانی سنیما میں نمایاں تعاون کیا ہے۔ میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔

اس سے قبل بالی وڈ کی معروف سکرین رائٹر کرن کوتریل نے ایک فیس بک پوسٹ کا اشتراک کر کے اس بات کی جانکاری دی۔

کرن نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ریسٹ ان پیس ششی کلا کو شانتی ملے۔ ساتھ انہوں نے ششی کلا کی تصویر بھی پوسٹ کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.