کچھ دن قبل ہی بالی ووڈ کے مشہور اداکار کرن کمار میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ جس کے بعد سے ان کا علاج چل رہا تھا۔
اب اداکار کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی تیسری رپورٹ آگئی ہے، جو منفی ہے۔
اس سلسلے میں ،74 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق تیسرے ٹیسٹ میں ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔لیکن ان کے گھروالوں نے ابھی بھی خود ساختہ علیحدگی اختیار کی ہوئی ہے۔
کرن نے اپنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ، "میرے گھر میں لوگ ابھی بھی گھر میں الگ تھلگ رہنے کی سختی سے پیروی کر رہے ہیں۔ مجھے انفیکشن کے کوئی آثار نہیں تھے اور مجھے تنہائی کے سبب ہونے والی بوریت کے علاوہ کوئی پریشانی نہیں تھی۔مجبوری کی وجہ سے خود کو الگ تھلگ رہنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھاکر زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر دھیان دے رہا ہوں اور خود شناسی کر رہا ہوں۔
کرن کو اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بارے میں معلوم ہوا تھا جب وہ دو ہفتے قبل اپنی معمولی جانچ کرانے کے لیے اسپتال گئے تھے،اسی دوران اسپتال انتظامیہ نے احتیاط برتتے ہوئے جانچ کے ساتھ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا تھا۔
کرن نے کہا کہ ہندوجا خار اور لیلاوتی کے بہترین ڈاکٹروں نے ہمیں کافی معلومات فراہم کیں تاکہ خوف پیدا نہ ہو۔ ہم نے بی ایم سی کو اپنی کوویڈ 19 سے متعلقہ حالت سے آگاہ کیا اور سبھی نے اپنے وٹامن کی خوراک میں اضافہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کرن کمار سے پہلے بالی ووڈ اداکارہ زویا مورانی اور گلوکارہ کنیکا کپور بھی کورونا وائرس سے مبتلا پائی گئی تھی، حالانکہ اب دنوں بالکل صحت مند ہیں