بالی وڈ اداکار ورون دھون نے ابھی تک جتنی بھی فلمیں کی ان میں سے کوئی بھی فلم ان کی فلاپ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی حال ہی میں ریلیز کی گئ فلم 'اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی' کو ناظرین کا مثبت رسپانس ملا ہے۔
ورون حال ہی میں فلم فیئر ایورڈز 2020 میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلموں پر بات کی۔ فلم فیئر میں بہترین اداکار کے ایوارڈ پر ورون نے کہا کہ وہ 'گلی بوئے' کے لئے رنویر سنگھ اور 'کبیر سنگھ' کے لئے شاہد کپور کے بارے میں سوچ رہے تھے'۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی کبیر سنگھ جیسا رول نبھانا چاہتے ہیں تو ورون نے کہا 'یہ مختلف کریکٹر ہے اور اگر موقع ملا تو ضرور کریں گے۔ یہ اسکرپٹ اور ڈائریکٹر پر انحصار کرتا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
تاپسی پنو کی آنے والی فلم لوُپ لپیٹا
کیا سلمان خان بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی نہیں کرینگے؟
خواجہ کے دربار میں اعمال اور ارمان ملک کی حاضری
ورون دھون نے اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں کہا، "قلی نمبر 1 آ رہی ہے. اس کے بعد ایک فلم ششانک کھیتان کے ساتھ ہے۔ پھر ایک فلم رام راگھون کے ساتھ کر رہا ہوں'۔
انہوں نے مزید کہا 'راگھون کی فلم کے بارے وہ زیادہ بول نہیں سکتے کیونکہ وہ سبجیکٹ کو لے کر کافی محتاط رہتے ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔