اداکارہ وانی کپور نے صحت کے شعبے میں اپنا برانڈ لانچ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
وانی بتاتی ہیں کہ 'بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی میں ایک صحت مند زندگی گزارتی آئی ہوں۔ میں ہمیشہ سے ہی ایک صحتمند طرز زندگی گزارنا چاہتی ہوں، ورزش کرنا اور صحیح مقدار میں صحتمند غذا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے ہی اولین ترجیح رہی ہے۔ میں آئندہ برسوں میں صحت اور تغذیہ کے شعبے میں اپنا کچھ بنانا چاہتی ہوں اور برسوں سے اس پر تحقیق کر رہی ہوں۔'
وانی نے کہا کہ میں صحتمند طرز زندگی کو فروغ دینا اور اپنے ملک کے شہریوں کو بیدار کرنا چاہتی ہوں کہ صحت کس قدر اہم ہے۔ صحت مند ہونا ہم سب کے لیے ایک اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اچھی غذا لینا اور اچھے سے رہنا جیسی چیزوں کو یقینی بنانے میں زیادہ چیزوں کی ضرورت نہیں ہے اور میں اس موضوع سے متعلق لوگوں سے بات کرنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس بہت سارے دلچسپ نظریات ہیں لیکن میرے لیے اس پر کھل کر بات کرنا بہت جلدی ہوجائے گا کیونکہ میں ابھی بھی چیزوں کو سمجھ رہی ہوں۔ ابھی میں فی الحال دن بدن خود کو بہتر بنانے اور لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کروانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہوں تاکہ جب میں اس جانب اپنے سفر کو شروع کرنے کا فیصلہ کروں تو اس بات پر اعتماد رہے۔