بالی ووڈ ہدایتکار ابھیشیک کپور ایوشمان کھورانا کے ساتھ ایک فلم بنانے جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم ایک محبت کی کہانی ہوگی، جس کی کہانی شمالی بھارت پر مبنی ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ اکتوبر سے شروع ہوگی۔ فلم میں آیوشمان کے اپوزٹ وانی کپور کا انتخاب کیا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ فلم میں ایوشمان ایک ایتھلیٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ آیوشمان اس فلم کے لیے اپنی باڈی بھی بنائیں گے۔ ابھی تک فلم کے ٹائٹل کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہے۔