وانی کپور نے اپنی آنے والی فلم بیل باٹم کے لئے شوٹنگ شروع کردی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ طویل وقفے کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے پر خوشی محسوس کررہی ہیں۔
وانی نے کہا کہ میں ایمانداری سے کہوں تو طویل وقفے کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے پر پرجوش ہوں۔ یقینا متحاط رہنا پڑے گا اور تمام احتیاطی تدابیر کو ذہن میں رکھنا پڑے گا لیکن جو بھی ہو ایک نیا سفر شروع کرنے کو لے کر میں پرجوش محسوس کر رہی ہوں۔
فلم کے مرکزی اسٹار اکشے کمار اور پروڈیوسروں نے فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بظاہر اس فلم کو اسکاٹ لینڈ میں فلمایا جائے گا۔
پہلی بار اکشئے کے ساتھ کام کرنے پر وانی نے کہا ویسے یہ میرے لیے بہت اچھا موقع ہے۔اکشیے سر کے لیے میرے دل میں بہت عزت و احترام ہے۔یہ بہت ہی پرجوش ہوں اور میں حقیقی طور میں ایک خاص طرح کے تجربے کو محسوس کرنے کے لیے بے صبر ہوں۔
فلم کے لیے وانی کی تیاری مکمل ہے اور اسکے ساتھ ہی یہ خبر ہے کہ لنڈن جانے کے لیے سبھی فنکاروں اور اسٹاف کا ویزا انٹرویو بھی مکمل ہوچکا ہے۔پروڈیوسر اس فلم کی شوٹنگ کو اگست کے پہلے ہفتے سے ہی شروع کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ لنڈن میں 45 دنوں تک ہوگی۔
واضح رہے کہ بیل باٹم فلم کی کہانی جاسوسی کہانیوں پر مبنی ہے۔جس میں وانی اور اکشئے بھی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔حال ہی میں اکشئے نے بھی اس فلم کی پوری کاسٹ کی تصویر شیئر کی تھی۔اکشئے اور وانی کے ساتھ فلم میں لارا دتہ اور ہمہ قریشی بھی اہم کرداروں میں آنے والی ہیں۔یہ فلم اگلے سال 2 اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے۔