ETV Bharat / sitara

تانڈو کے ہدایتکار کے گھر پر یوپی پولیس کی دستک، چسپاں کیا نوٹس - etv bharat urdu

ایمزان پرائم پر ریلیز ہوئی ویب سیریز تانڈو کے ہدایتکار علی عباس ظفر کے گھر اترپردیش پولیس کی ٹیم پہچنی۔

تانڈو:اترپردیش کی پولیس ٹیم پہنچی ہدایتکار کے گھر

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 4:35 PM IST

ویب سیریز تانڈو ریلیز ہونے کے بعد سے ہی سرخیوں میں مسلسل بنی ہوئی ہے۔ وہیں، آج اترپردیش پولیس کی دو ٹیمیں ممبئی میں واقع علی عباس ظفر کے رہائش گاہ پر تفتیش کے لیے پہنچی۔ حالانکہ وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

اترپردپیش پولیس اہلکار انیل کمار سنگھ نے کہا کہ وہ یہاں ویب سیریز تانڈو کے ہدایتکار علی عباس ظفر کو نوٹس دینے آئے تھے لیکن وہ گھر پر موجود نہیں ہے۔ اسلئے لکھنؤ آکر اپنا بیان درج کروانے کے لئے ان گھرکے باہر نوٹس چسپاں دیا ہے۔

واضح رہے کہ لکھنؤ پولیس کی ٹیم نے بدھ کے روز لکھنؤ کے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ویب سیریز تانڈو بنانے والوں کے خلاف درج کیئے گئے مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں ممبئی کمشنر آف پولیس (سی پی) کے دفتر سے رابطہ کیا تھا۔

تانڈو:اترپردیش کی پولیس ٹیم پہنچی ہدایتکار کے گھر

وہیں، تانڈو کے ہدایت کار علی عباس ضفر نے منگل کے روز انکشاف کیا کہ شو کے اداکاروں اور عملے نے امیزون پرائم ویڈیو پر مبنی ویب سیریز میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس سے لوگوں کے مذہبی احساسات کو ٹھیس نہ پہنچے۔ ظفر نے ٹویٹر پر 'تانڈو' کے کاسٹ اور عملے کی طرف سے ایک بیان شیئر کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی ٹیم کا کسی ذات ، نسل ، برادری یا مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.