ETV Bharat / sitara

جاوڈیکر نے لتا منگیشکر کوسالگرہ کی مبارک باددی

مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے سنیچر کے روز بھارت رتن لتا منگیشکر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دی۔

مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر
author img

By

Published : Sep 28, 2019, 12:43 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 8:16 AM IST

جاوڈیکر نے ٹویٹ کرکے کہا’’ بھارت کی سنہری آواز، گائیکی کی شہزادی اور ہم سب کی عزیز بھارت رتن لتا منگیشکر جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ لتا دیدی کی میٹھی اور دل کو سکون پہنچانے والی آواز نے ہم سبھی کو اس دباؤ کی زندگی میں خوشی کے لمحات دیئے ہیں۔ ایشور سے آپ کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعاگو ہوں‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ لتا منگیشکر سنیچرکے روز 90 برس کی ہو گئیں۔ اپنی شاندار آواز سے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی لتا منگیشکر کی پیدائش 28 ستمبر 1929 میں مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک مراٹھی برہمن خاندان میں ہوئی تھی۔
لتا منگیشکر بھارت رتن، پدم وبھوشن، پدم بھوشن، دادا صاحب پھالکے، راجیو گاندھی خیر سگالی ایوارڈ سمیت کئی خطابات سے نوازی جاچکی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 8:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.