ریتک روشن اور ٹائگر شراف یشراج بینر کے تحت بننے والی فلم میں کام کرنے والے ہیں۔اس فلم کا ٹائٹل ابھی تک طے نہیں ہوپایا ہے لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں ایسی خبریں آئی ہیں کہ اس فلم کا نام فائٹر ہونے والا ہے۔
ٹائگر نے کہا،’’ہماری فلم کا نام فائٹر نہیں ہے اور ابھی تک اس کا کوئی بھی نام طے نہیں کیاگیا ہے۔یہ بہت عجیب بات ہوگی کہ ہم اس فلم کے بارے میں بات کریں جس کا ابھی تک کوئی نام ہی نہیں ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ ہم جلد ہی اس فلم کے نام کا اعلان کریں۔
ٹائگر حال ہی میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں نظر آئے تھے۔وہ فی الحال باغی 3 کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔