ETV Bharat / sitara

The Kashmir Files وویک اگنی ہوتری نے کہا 'دا کشمیر فائلز پر ویب سیریز بنائیں گے' - وویک اگنی ہوتری کا بالی ووڈ کی کشمیر فائلز پر خاموشی پر ردعمل

بالی ووڈ کی جانب سے دا کشمیر فائلز پر کوئی خاص ردعمل نہیں آنے پر فلمساز اگنی ہوتری نے کہا کہ ' یہ چیز اہمیت نہیں رکھتی ہے۔ فلمساز نے مزید کہا کہ وہ اس موضوع پر ویب سیریز بنانے کا سوچ رہے ہیں۔ Vivek Agnihotri Said Making Series on The Kashmir Files

وویک اگنی نے کہا  'دا کشمیرفائلز پر ویب سیریز بنائیں گے'

author img

By

Published : Mar 15, 2022, 11:53 AM IST

فلم دا کشمیر فائلز پر بالی ووڈ کی خاموشی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلم ہدایتکار وویک اگنی ہوتری نے کہا کہ ' یہ چیز اہمیت نہیں رکھتی ہے'۔ دا کشمیر فائلز پر چار سال ریسرچ کرنے والے فلمساز نے یہ بھی کہا کہ ' اس موضوع پر ان کے پاس اتنا مواد ہے کہ وہ اس پر ایک ویب سیریز بناسکتے ہیں'۔ Vivek Agnihotri on Bollywood Silence's on The Kashmir Files

اگنی ہوتری نے کہا کہ ' بھارت بدل رہا ہے۔ پرانی روایت اور احکامات ختم ہورہے ہیں۔ فلم میں ہم نے اس نظام کا حوالہ بھی دیا ہے۔ پلوی جوشی کے کردار کا ایک مکالمہ ہے، جس میں وہ کہتی ہیں' حکومت کسی کی بھی ہو، نظام تو ہمارا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا: "لیکن یہ اب ختم ہو رہا ہے کیونکہ حقیقت اور سچ سامنے آ رہا ہے۔ 'کشمیر فائلز' ایک سچے واقعہ پر مبنی ہے۔ فلم حقیقی لوگوں اور ان کے المیے کو دکھاتی ہے۔ یہ بالی ووڈ کے بارے میں نہیں ہے۔ لوگ اس پر بات کر رہے ہیں'۔ Vivek Agnihotri Said Making Series on The Kashmir Files

دی کشمیر فائلز میں پشکر ناتھ پنڈت کا کردار ادا کرنے والے انوپم کھیر جن کا خاندان 1989 میں عسکریت پسندوں کے تشدد کا شکار تھا، نے کہا "یہ بالی ووڈ کے بارے میں نہیں ہے، یہ حقیقی کہانیوں کے بارے میں ہے۔ کوئی تبصرہ ؤ کرے یا نہ کرے کوئی فرق نہیں پڑتا۔"

جہاں بالی ووڈ نے اس فلم کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے وہیں اپنے متنازعہ بیانوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے دا کشمیر فائلز پر اختیار کی گئی خاموشی پر بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اتوار کے روز اداکارہ نے انسٹاگرام پر لکھا 'دا کشمیر فائلز پر فلم انڈسٹری کی خاموشی کو دیکھیں۔ صرف فلم کی کہانی ہی نہیں بلکہ اس کا کاروبار بھی مثالی ہے۔ اس فلم میں ہوئی سرمایہ کاری اور منافع پر اسٹڈی کی جاسکتی ہے کیونکہ یہ سال کی سب سے کامیاب اور منافع بخش فلم ہوگی'۔

ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر نے فلم پر چار الفاظ کے ساتھ اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ' یہ سنیما کی طاقت ہے'۔ وہیں اکشے کمار نے انوپم کھیر کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ' دا کشمیر فائلز میں آپ کی اداکاری کے بارے میں لاجواب چیزیں سنی ہیں'۔

دہلی میں فلم کی کاسٹ اور پروڈیوسر کے ساتھ فلم کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ پریس کانفرنس کے دوران اگنی ہوتری نے کہا کہ ' انہیں اور ان کی ٹیم کو تحقیق کرنے اور فلم بنانے میں چار سال لگے اور گلوبل کشمیری پنڈت ڈائسپورا (جی کے پی ڈی) نے ان کشمیری پنڈتوں کو تلاش کرنے میں مدد کی، جو تشدد کا شکار ہوئے تھے'۔

اگنی ہوتری نے کہا، 'ہمارے پاس اتنا مواد ہے کہ ہم ایک سیریز بنا سکتے ہیں۔ تمام کہانیاں دل کو چھو لینے والی ہیں۔ یہ انسانی کہانیاں ہیں۔ ہم اس کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ہم ایک سیریز کے ساتھ آئیں گے۔ کمیونٹی کی طرف سے جو حوصلہ افزا ردعمل ملا وہ زبردست تھا۔ یہ سب سچی کہانیاں ہیں۔ ان کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.