عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کو کنٹرول کرنے کے لئے بنائے گئے ریاستی کنٹرول روم کی طرف سے جاری میڈیکل بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔
ریاست میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 67پر پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں کل بھی دو کورونا متاثرین کے معاملے سامنے آئے تھے اور ان میں سے ایک معاملہ ادھم سنگھ نگر کا تھا۔
باج پور کے رہنے والے جس نوجوان میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی وہ بھی دو دن پہلے ریڈ زون دہلی سے یہاں پہنچا تھا۔ دہلی سے آئے تینوں نوجوانوں کو انتظامیہ نے احتیاطاًً کاشی پور میں واقع ایل ڈی بھٹ اسپتال میں آئسولیشن میں رکھ دیا تھا۔ ساتھ ہی تینوں نوجوانوں کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔