کوچی کے کرائم برانچ نے بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کے خلاف افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر ایک مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے اس معاملے میں اپنا بیان درج کروایا ہے۔
پیرومبور کے رہنے والے پروگرام کوآرڈینیٹر شییاس نے اداکارہ کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سنی نے اس تقریب میں شرکت کے لئے 29 لاکھ روپے ایڈوانس کے طور پر لئے تھے۔ سنی لیونی پر فراڈ اور غبن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
دریں اثنا اداکارہ، سن سٹی میڈیا کے نمائندوں اور دیگر ملزمان نے دھوکہ دہی کے معاملے میں کرائم برانچ کے تفتیش کرنے کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔