تاپسی پنو کی آنے والی فلم 'تھپڑ' کا ٹریلر گزشتہ جمعہ کے روز ریلیز کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 'تھپڑ' فلم کا ٹریلر ابھی تک ایک کروڑ ویوز مکمل کر لیے ہے۔
تاپسی پنوں کی یہ فلم پیغام دیتی ہے کہ تھپڑ مارنا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹریلر نے دکھایا کہ کس طرح ایک تھپڑ شادی شدہ جوڑے کی پوری زندگی کو بدل دیتا ہے۔
تاپسی پنو فلم پنک، ملک اور سانڈ کی آنکھ کے بعد تھپڑ میں بھی اپنی دمدار اداکاری کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔
واضح رہے کہ انوبھو سنہا کی ہدایت کاری میں بنی 'تھپڑ' رواں برس 28 فروری کو ریلیز ہوگی۔ فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس ایک تھپڑ کی گونج پورے سنیما ہال میں گونج اٹھے گی۔
تھپڑ فلم کو بھوشن کمار اور انوبھو سنہا نے پروڈیوس کیا ہے۔