ETV Bharat / sitara

تلگو ٹی وی اداکارہ شراونی کی خود کشی - فلیٹ

تلگو ٹی وی اداکارہ شراونی کی لاش حیدرآباسد کے مدھورانگر میں واقع ان کے فلیٹ میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

تلگو ٹی وی اداکارہ شراونی کی لاش فلیٹ میں لٹکتی ہوئی پائی گئی

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 8:59 PM IST

یہ واقعہ کل شب ایس آرنگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق شراونی جو اے پی کے ضلع مغربی گوداوری کی رہنے والی ہے، نے ماضی میں کئی تلگو ٹی وی سیرئیلس میں کام کیا تھا اور وہ موجودہ طور پر دو اور سیرئیلس میں کام کررہی تھی۔

منگل کی شب وہ اپنے فلیٹ کے کمرہ میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اس کے ارکان خاندان نے اس کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کومردہ قراردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔

اداکارہ کے والدین نے الزام لگایا کہ اس کو دیوراجو نامی شخص نے ہراساں کیا جس نے چند ماہ پہلے ٹک ٹاک کے ذریعہ اداکارہ سے ملاقات کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے اداکارہ کو ہراساں کرنا شروع کیا۔منگل کی شب اداکارہ نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.