فلم تاناجي دی انسنگ وارئیر گزشتہ 10 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔ ڈائریکٹر اوم راوت کی یہ فلم چھترپتی شیواجی مہاراج کے صوبیدار تاناجي مالوسرے کی کہانی ہے جس میں اجے نے ٹائٹل رول نبھایا ہے۔
وہیں سیف علی خان ادے بھان کے کردار میں ہیں جو مغل فوج کے کمانڈر تھے۔ فلم میں کاجول نے تانا جی کی اہلیہ ساوتری بائی کا کردار ادا کیا ہے۔
فلم 'تاناجی: دی انسنگ وارئیر' نے باکس آفس پر طوفان مچا رکھا ہے۔ فلم نے اپنے پہلے ہفتے کے دوران 118.91 کروڑ روپےکمائے تھے حالانکہ اس فلم کو نقادوں نے ملے جلے ردعمل ظاہر کیے تھے باوجودیکہ یہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور فلم باکس آفس پر اب تک 200 کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے۔