ہندی اور تیلگو فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے کوورنا متاثر ہونے کے بعد وہ حیدرآباد کے پرائیوٹ اسپتال میں زیر علاج تھی، لیکن پیر کے روز انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
تمنا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھتے ہوئے اپنی صحت کے بارے میں جانکاری دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ اسپتال میں بھرتی تھی۔فی الحال وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں اور ہوم آئسولیشن میں ہیں۔
دراضل، وہ کچھ دنوں قبل حیدرآباد میں ایک ویب سیریز کی شوٹنگ کر رہی تھی۔اس دوران ان میں کورونا کی علامت ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے خود کی جانچ کروائی، جس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ حیدرآباد کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
ان کی حالت میںسدھار ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب وہ گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کریں گی۔اس بات کی جانکاری انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دی۔
تمنا نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ 'ویسے تو میں اور میری پوری ٹیم تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔اس کے باوجود مجھے گزشتہ ہفتے بخار آگیا تھای۔میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا اور بدنصیبی سے اس کی رپورٹ مثبت آئی۔میں حیدرآباد کے پرائیوٹ اسپتال میں زیرعلاج تھی۔ ڈاکٹروں کے اچھی نگرانی کے بعد میری جانچ رپورٹ منفی آئی ہے اور مجھے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔یہ پورا ہفتہ مشکل بھرا تھا لیکن اب میں کافی بہتر محسوس کررہی ہوں۔میں امید کرتی ہوں کہ جلد ہی میں پوری طرح صحتیاب ہوجاؤں گی۔فی الحال میں ابھی خود ساختہ علیحدگی اختیار کروں گی۔محفوظ رہیں اور صحت مند رہیں۔'
اس سے قبل تمنا نے ایک پوسٹ کے ذریعہ بتایا تھا کہ ان کے والد سنتوش اور ماں رجنی میں کووڈ 19 کے علامت نظر آئے تھے، جس کے بعد دونوں کی جانچ کروائی گئی ۔جانچ میں تمنا کے والدین کورونا متاثر پائے گئے۔
واضح رہے کہ تمنا بھاٹیہ فلم 'بولے چوڑیاں' میں نظر آئیں گی۔اس فلم میں نوازالدین صدیقی اور کبیر دہن سنگھ بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔اس کے علاوہ تمنا دو تیلگو فلم 'سٹی مار' اور ڈیٹ از مہالکشمی' میں نظر آئیں گی۔