ETV Bharat / sitara

تاپسی نے 23 دن میں فلم 'دوبارہ' کی شوٹنگ مکمل کی - اردو خبر

تاپسی پنو نے انوراگ کشیئپ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'دوبارہ' کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ یہ فلم تاپسی کی انوراگ کشیپ کے ساتھ دوسری فلم ہوگی۔ اس سے قبل ان دونوں نے سنہ 2018 کی فلم من 'مرضیاں' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

تاپسی نے 23 دن میں فلم دوبارہ کی شوٹنگ مکمل کی

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 12:08 PM IST

اداکارہ تاپسی پنو اور انوراگ کشیئپ نے اپنی آئندہ فلم دوبارہ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئرکرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ ٹیم نے پروڈکشن کا حصہ محض 23 دن میں مکمل کرلیا ہے۔

تاپسی نے 23 دن میں فلم دوبارہ کی شوٹنگ مکمل کی

تاپسی نے تھرلر فلم دوبارہ کی شوٹنگ کی شروعات فروری ماہ میں شروع کی تھی۔ یہ فلم تاپسی کی انوراگ کشیئپ کے ساتھ دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل ان دونوں نے سنہ 2018 کی فلم من مرضیاں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔اتوار کے روز ممبئی میں اس فلم کی شوٹنگ مکمل کی گئی۔تاپسی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں شوٹنگ کے آخری دن کے مزے دار لمحے کی کچھ ویڈیو شئیر کیے۔

اس ویڈیو میں تاپسی اور انوراگ ایک ساتھ کچھ مزے دار انداز میں نظر آرہے ہیں۔کلپ میں پنو نے بھی اس کا بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم کے لیے صرف 23 دن کی شوٹنگ کی ہے، جو انوراگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں سے بہت مختلف ہیں۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے تاپسی نے پہلے بتایا تھا کہ یہ اب تک کی سب سے تھرلر فلم ثابت ہوگی۔ یہ سب سے زیادہ منفرد فلم ہوگی کیونکہ یہ فلم انوراگ کی ہدایتکاری میں بن رہی ہے اور ایکتا بھی اس پروجیکٹ سے منسلک ہیں۔ انوراگ کے ساتھ یہ میری دوسری فلم ہے۔

یہ فلم شوبھا کپور، ایکتا کپور، سنیر کھیترپال اور گورو بوس پروڈیوس کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.