ETV Bharat / sitara

فلم تھپڑ 'کانس لائنس ونرس' کی فہرست میں شامل - فلم تھپڑ کانس لائنس ونرس' کی فہرست میں شامل

فلمساز انوبھو سنہا کے ہدایتکاری میں بنی فلم 'تھپڑ' کے باکس آفس ہٹ کرنے کے بعد بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔اس فلم نے 'کانس لائنس ونرس' کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔

فلم تھپڑ 'کانس لائنس ونرس'   کی فہرست میں شامل

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 5:40 PM IST

اداکارہ تاپسی پنو کی فلم 'تھپڑ' نے اپنی زبردست کہانی کی وجہ سے 'کانس لائنس ونرس' کی فہرست میں مقام حاصل کیا ہے۔ فلم نے تقریب کے تیسرے دن 'دی ورلڈ موسٹ رپورٹیڈ ٹریلر' کے لیے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

فلم کے ہدایتکار انوبھو سنہا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہدایتکار نے لکھا کہ تھپڑ نے اپنے 'موسٹ رپورٹیڈ ٹریلر کیمپین' کے لیے کانس لائنس سلور ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ سالگرہ کا کیا بہترین تحفہ ہے'۔

یوٹیوب اور فلم کی دیگر سوشل میڈیا سائٹ پر دکھائے گئے فلم کے پروموشنل ویڈیو میں فلم کا سب سے اہم حصہ شامل تھا، جس میں فلم کے اداکار پوئیل گولاٹی اپنی اہلیہ تاپسی پنو کو ایک پارٹی کے دوران مہمانوں کے سامنے تھپڑ مارتے ہیں۔

مزید پڑھیں:’ستیہ نارائن کی کتھا‘ میں نظر آئیں گے کارتک آرین

فلم کے اس منظر کی مہم ڈینٹسو ویب چٹنی نے چلائی تھی اور اسے پروڈیوس ٹریگر ہیپی انٹرٹینمنٹ نے کیا تھا۔

یہ فلم کے دوسرے ٹریلر کا حصہ تھا جس کا مقصد گھریلو تشدد کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا اور اسی موضوع پر فلم کی کہانی مبنی ہے۔

آفیشیل 2021کانس لائنس انٹرنیشنل فیسٹیول آف کریٹیویٹی ویب سائٹ کے مطابق فلم کے ٹریلر کو 4 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور 26 گھنٹے کے دوران یوٹیوب نے اسے ہٹا دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس تقریب کے تیسرے دن بھارت کے 21 فلموں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ وہیں اس کامیاب ترین فلم تھپڑ کے لیے تاپسی پنو کو ' بہترین اداکارہ' جیسے ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔انوبھو سنہا کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم نے اچھا کاروبار کرنے کے ساتھ فلمی نقادوں سے بھی خوب پذیرائی حاصل کی۔

اس فلم میں تاپسی نے ایک ایسی بیوی کا کردار ادا کیا تھا ، جو محبت اور رشتوں کے نام پر گھریلو تشدد کو برداشت کرنے سے انکار کردیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.