کووڈ 19 کی پابندیوں میں نرمی کیے جانے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو یک بعد دیگرے فلموں میں کام کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ، جنہوں نے حال ہی میں انوراگ کشیپ کی آئندہ فلم کی شوٹنگ شروع کی ہے، انہوں نے اب ایک اور فلم میں کام کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تاپسی وہ لڑکی ہے کہاں نامی فلم میں نظر آسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پرتیک گاندھی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
اطلاع کے مطابق فلم وہ لڑکی ہے کہاں میں تاپسی ایک پولیس کا کردار ادا کریں گی۔
سدھارتھ رائے کپور اس فلم کو پروڈیوس کرنے والے ہیں اور ارشاد سید اس فلم کی ہدایتکاری کر کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں
تاپسی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ 'سدھارتھ جیسے پروڈیوسر کے ساتھ کام کرنا دلچسپ ہوگا اور پرتیک کے ساتھ کام کرنا بھی، جنہوں نے اسکیم 1992 میں اپنی جاندار پرفارمنس سے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔'
وہیں پنو نے ہدایتکار انوراگ کشیپ کی آنے والی تھرلر فلم 'دوبارہ' کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ یہ تیسری بار ہوگا جب انوراگ اور تاپسی ایک ساتھ کسی پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں، اس سے قبل یہ دونوں سنہ 2018 میں فلم من مرضیاں اور سانڈ کی آنکھ میں کام کرچکے ہیں۔دوبارہ کو ایکتا کپور کے اسٹوڈیو بالا جی ٹیلی فلم کے بینر تلے فلمایا جارہا ہے۔ اس فلم کو نیہیت بھاوے نے لکھا ہے، جو اس سے قبل کشیپ کی 2020 کی نیٹ فلکس فلم 'چوکڈ' لکھ چکے ہیں۔
فلم دوبارہ کے علاوہ تاپسی حسین دلربا، رشمی راکٹ اور لوپ لپیٹا میں نظر آنے والی ہیں۔