ETV Bharat / sitara

سشانت کی موت نے ذہنی صحت پر بات کرنے کے لیے مجبور کیا:سشمیتا سین

سشمیتا سین نے کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت نے انہیں ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنے پر مجبور کردیا ہے۔سشمیتا نے یہ بھی کہا کہ جب کبھی ایسا کچھ ہوتا ہے تو ہم دوسروں پر الزام عائد کرنے لگتے ہیں، لیکن کسی پر الزام عائد کرنے سے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

سشانت کی موت نے ذہنی صحت پر بات کرنے کے لیے مجبور کیا:سشمیتا سین
سشانت کی موت نے ذہنی صحت پر بات کرنے کے لیے مجبور کیا:سشمیتا سین
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 1:30 PM IST

اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہےکہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے دردناک موت نے ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنے کے لیے انہیں اکسایا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنا بہت ضروری ہے۔

سشانت نے اتوار کے روز خود کشی کرلی تھی۔ان کی موت کے بعد سے بالی ووڈ اور ان کے مداحوں میں غم و رنج کو ماحول ہے، اطلاع کے مطابق وہ گزشتہ چند مہینوں سے ڈپریشن کا شکار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا۔

سشمیتا کا کہنا ہے کہ سشانت اور کئی دیگر نوجوان ہمیں یہ بات بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ہمیں دوسرے لوگوں پر الزام عائد کرنے سے پہلے اپنی چیزوں کی ذمہ داری لینی ہوگئی

سشمیتا نے کہا کہ جب میں نے یوٹیوب چینل شروع کیا تھا تب اس میں ایک کمینٹ بار بار آتا تھا، ہر کوئی مجھے ذہنی صحت کے بارے میں بولنے کے لیے کہہ رہا تھا۔یہ بات سشانت کی خبر سے پہلے کی ہے۔ میں سوچتی رہی کی ٹھیک ہے میں کچھ اس بارے میں کروں گی، میں نے طئے کیا کہ بلاگ لکھوں گی لیکن میں شروع نہیں کر پائی۔جب میں نے سشانت کی خبر سنی، تو میں نے بس مسلسل لکھنا شروع کردیا۔

سشمیتا نے اپنے مداحوں کو زندگی میں کبھی ہار نہیں ماننے کے لیے کہا اور آخر تک لڑتے رہنے اور ضرورت پڑنے پر ہمیشہ مدد لینے کے لیے بھی کہا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک تصویر شئیر کی، جس میں لکھا تھا 'پروٹکیٹ یو پیس' یعینی امن کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.