ETV Bharat / sitara

فلم سازآدتیہ چوپڑا سے پوچھ گچھ

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے میں پولیس نے یش راج فلم کے مالک آدتیہ چوپڑا سے پوچھ گچھ کی۔ آدتیہ نے ہفتہ کی صبح ممبئی کے باندرا پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان درج کروایا۔

سشانت خودکشی معاملہ: پولیس نے فلمساز آدتیہ چوپڑا سے پوچھ گچھ کی

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 5:42 PM IST

ممبئی پولیس نے ہفتہ کے روز اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سلسلے میں فلم ساز آدتیہ چوپڑا کا بیان درج کیا۔

آدتیہ ہفتہ کی صبح اپنا بیان دینے کے لئے باندرا پولیس اسٹیشن پہنچے۔ اس دوران آدتیہ سے فلم 'پانی' اور سشانت اور یش راج فلمز کے درمیان ہوئے معاہدے کو لے کر بھی سوال جواب کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2013 میں سشانت کی یشراج فلمز کے ساتھ پہلی فلم 'شدھ دیسی رومانس' تھی۔جس کے لیے انہیں 30 لاکھ روپئے دیے گئے تھے۔یش راج فلمز کے ساتھ سشانت کی دوسری فلم 'ڈیٹیکٹو بیومکیش بخشی' کے لیے اداکارہ کو 1 کروڑ روپئے دیا گیا تھا۔

یش راج فلمز کے ساتھ سشانت کی تیسری فلم 'پانی' بننے والی تھی، لیکن کچھ دیگر وجوہات کی وجہ سے اس کام کو بیچ میں ہی روک دیا گیا، پھر یہ فلم بند ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سشانت کی خودکشی معاملے میں ممبئی پولیس نے سشانت کے ڈاکٹر کا بھی بیان درج کیا تھا، ڈاکٹر سے سشانت کے ڈپریشن اور انکے علاج کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

وہیں ذرائع کے مطابق سشانت گزشتہ چند برسوں میں تقریبا 5 الگ ذہنی مریض کے ڈاکٹروں سے مل چکے تھے۔ممبئی پولیس نے ان میں سے دو ڈاکٹروں سے سنیچر کے روز پوچھ گچھ کی تھی۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو اپنی رہائش گاہ میں خودکشی کرلی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.