ETV Bharat / sitara

اگر الزام ثابت نہیں کرپائی تو پدما شری واپس کردوں گی: کنگنا رناوات

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے کے بعد بالی ووڈ میں اقرباپروری پر بحث جاری ہے۔اسی دوران اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ اگر وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بارے میں اپنے دعوے ثابت کرنے میں ناکام ہوتی ہیں تو وہ اپنا پدما شری ایوارڈ واپس کردینگی۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا ہے کہ ممبئ پولیس نے اس معاملے سے متعلق انہیں طلب کیا ہے۔

اگر الزام ثابت نہیں کرپائی تو پدماشری واپس کردوں گی: کنگنا رناوات

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 1:34 PM IST

بالی ووڈ کے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے بالی ووڈ میں ایک بار پھر سے اقرباپروری پر بحث شروع ہوگئی ہے۔اسی دوران اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ اگر وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق اپنے بیانات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی تو وہ اپنے پدم شری ایوارڈ کو واپس کردیں گی۔

ایک نیوز چینل کے ساتھ بات چیت کے دوران کنگنا نے کہا کہ 'ممبئی پولیس نے مجھے بلایا اور میں نے بھی ان سے پوچھا ہے کہ میں منالی میں ہوں اور ان سے کہا ہے کہ آپ کسی کو میرا بیان لینے کے لیے یہاں کسی کو بھیج سکتے ہیں، لیکن اس کے بعد مجھے کوئی بھی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔میں بتا رہی ہوں کہ اگر میں نے کچھ ایسا کہہ دیا ہو، جسکی میں گواہی نہیں دے سکتی، جسے میں ثابت نہیں کرسکتی اور جو عوامی مفاد میں نہیں ہے، تو ایسے میں اپنا پدما شری واپس کردوں گی۔پھر میں اس کی حقدار نہیں ہوں۔میں وہ انسان نہیں ہوں جو اس طرح کے بیان دے اور اب تک میں نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ عوامی مفاد میں ہے۔

کنگنا سشنات کی خودکشی کے بعد سے کافی متحرک نظر آئی ہیں اور بالی ووڈ کے کچھ لوگوں پر اقرباپروی کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتی رہی ہیں۔اداکارہ اس سے قبل بھی اس سے متعلق ایک ویڈیو جاری کرچکی ہیں اور اپنی بات رکتھی آئی ہیں۔

واضح رہے کہ سشانت نے 14 جون کو اپنے رہائش گاہ میں خودکشی کرلی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.