قومی ایوارڈ یافتہ ہدایتکار ناگ اشون نے اپنی آئندہ کثیر لسانی فلم کے لیے اداکاروں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ اشون کی آئندہ فلم میں امیتابھ بچن، پربھاس اور دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ تاہم فلمساز کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کام کرنے والے اداکاروں سے زیادہ اس فلم کی کہانی انہیں زیادہ جوش سے بھر دیتی ہے۔
تیلگو فلم پیٹا کتھلو کی پروموشن کے دوران جب ناگ اشون سے پوچھا گیا کہ ان کی آئندہ فلم میں امیتابھ بچن، پربھاس اور دیپیکا پڈوکون جیسے شاندار کاسٹ نظر آنے والے ہیں، اس پر آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں جس پر ہدایتکار نے جواب دیا کہ 'یہ یقینی طور پر میرے لیے ایک خواب کی مانند ہے، مجھے یہ کاسٹ ضرور پسند ہے، لیکن اصل بات فلم کی کہانی ہے۔کیونکہ آخر میں یہ تینوں اداکار اس فلم کی کہانی کا کردار ادا کریں گے، اس لیے یہ میرے لیے زیادہ دلچسپ بات ہے۔
اس کثیر لسانی فلم کو جنوبی بھارت کے پروڈکشن ہاؤس وجےنجتی مووی کی حمایت حاصل ہے ، جو مہانتی ، اگنی پروتم اور اندرا جیسی فلموں کو پروڈیوس کرنے کے لئے مشہور ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پربھاس، بگ بی اور دیپیکا ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ اس سے قبل بالی ووڈ کے دونوں اسٹارز آر کشن اور پِکو میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ یہ فلم 2022 تک ریلیز ہوگی۔