ETV Bharat / sitara

شاہ رخ خان نے بی ایم سی کو اپنی چار منزلہ دفتر کی پیش کش کی

بالی ووڈ کے گنگ خان اور ان کی اہلییہ گوری خان نے برہن مبئی میونسپل کارپوریشن کو کورونا وائرس کے بحران کے دوران مدد کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے اپنے چار منزلہ ذاتی دفتر کو خواتین، بچوں اور بزرگوں کے لیے قرنطینہ کے طور پر استعمال کرنے کی پیش کش کی ہے۔

شاہ رخ خان نے بی ایم سی کو اپنی چار منزلہ دفتر کی پیش کش کی
شاہ رخ خان نے بی ایم سی کو اپنی چار منزلہ دفتر کی پیش کش کی
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 8:28 PM IST

بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ نے بی ایم سی کو اپنے چار منزلہ ذاتی دفتر کو قرنطینہ کے طور پر استعمال کرنے کی پیش کش کی ہے۔

کنگ خان کا یہ مدد کا ہاتھ تب سامنے آیا جب ملک سمیت پوری کوویڈ 19 جیسی وبائی مرض کے بحران کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔

بی ایم سی نے سماجی رابطے کے سائٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار اور ان کی اہلیہ کا شکریہ کے انہوں نے سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی چار منزلہ ذاتی دفاترکی پیش کی تاکہ ہم قرنطینہ کی صلاحیت کو بڑھا سکیں۔

واضح رہے کہ شاہ خان نے حکومت کو کووڈ 19 کے خلاف جاری اس جنگ میں اپنا مالی تعاون دینے کے چند دنوں بعد انہوں نے یہ پیش کش کی ہے۔

شاہ رخ خان اپنے آئی پی ایل فرنچائز کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے ذریعہ پی ایم کیرس فنڈ میں تعاون دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے فلم پروڈیکشن بینر ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ مہاراشٹر وزیراعلی ریلیف فنڈ میں تعاون کریں گے۔

سپر اسٹار نے مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں اول دستے کا کردار ادا کررہے ڈاکٹر اور نرسز کو ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) کا بھی وعدہ کیا ہے۔

شاہ رخ کی 'میر فاونڈیشن' اور 'ایک ساتھ فاؤنڈیشن' مل کر ممبئی میں تقریبا 5500 خاندانوں کو روزانہ کھانا فراہم کر رہی ہے۔میر فاونڈیشن روٹی فاؤنڈیشن کے ساتھ بھی تعاون کر رہی ہے تاکہ پسماندہ افراد اور یومیہ اجرت مزدوروں کو کھانا فراہم کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.