مشہور گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم جو کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں کی حالت مستحکم ہے۔وہ چینئی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ان کے فرزند ایس پی چرن نے اپنے والد کی صحت کے بارے میں ویڈیو پیام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالت بہتر ہورہی ہے۔دواوں کا ان پر اثر ہورہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے والد جلد ہی صحتیاب ہوجائیں گے۔چرن نے کہا کہ ان کے والد نے کاغذ پر کچھ لکھنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔وہ موسیقی کو سن رہے ہیں اور گانے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔چرن نے ان کے والد کی صحت میں بہتری پر مسرت کااظہار کیا اور بالاسبرامنیم کی بہتر صحت کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرنے والے ان کے مداحوں سے اظہارتشکر کیا۔