ETV Bharat / sitara

سونو سود مہاجر مزدوروں پر کتاب لکھیں گے - bollywood news

سونو سود نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو انہیں گھر پہنچانے میں مدد کی تھی۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی وہ ان کی مدد کرتے رہے ہیں۔اب اداکار نے ان پر ایک کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Sonu Sood will write a book on migrant workers
سونو سود مہاجر مزدوروں پر لکھیں گے کتاب
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 9:18 AM IST

اداکار سونو سود جلد ہی ایک کتاب لکھنے والے ہیں، جس میں وہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کے تجربات کے بارے میں بتائیں گے۔

سونو سود نے کہا کہ، 'گذشتہ ساڑھے تین ماہ میرے لیے زندگی کو بدل دینے والا تجربہ رہا ہے (اداکار مہاجروں کے ساتھ دن میں 16 سے 18 گھنٹے تک رہتے تھے اور ان کا درد بانٹتے تھے)۔ ان کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھنا، آنکھوں میں خوشی کے آنسو دیکھنا میری زندگی کا سب سے خاص تجربہ رہا ہے اور میں نے عہد کیا ہے کہ میں انہیں واپس بھیجنے کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

سونو نے اعلان کیا ہے کہ جب تک آخری مہاجر مزدور بھی اپنے گھر نہیں پہنچ جاتا ہے تب تک وہ ان کی مدد کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میں اسلیے ہی اس شہر میں آیا تھا اور اب یہی میرا ہدف بھی ہے۔ مہاجر مزدوروں کی مدد کے لیے میں رب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ یوپی، بہار، جھارکھنڈ، آسام، اتراکھنڈ اور دیگر ریاستوں کے گاؤں جہاں مجھے اب نئے دوست ملے ہیں اور مضبوط رشتے بنے ہیں۔ میں نے ایک کتاب کے ذریعہ ان تجربات، فسانوں کو اپنی روح میں بسانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کتاب کو پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا شائع کریگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.