اداکار سونو سود جنھوں نے فلموں میں اکثر ویلن کا کردار ادا کیا ہے، حقیقی زندگی میں ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں۔ انھوں نے لاک ڈاون کے دوران ہزاروں تارکین وطن کو گھر پہنچانے کا کام کیا ہے۔ تارکین وطن مزدوروں کو کھانے پینے کا سامان بھی مہیا کروایا۔
ان کے اس جذبے اور سماجی خدمت کی ملک بھر میں سراہنا کی گئی۔
تازہ طور پر سونو سود نے آندھراپردیش کے ضلع چتورکے ایک خاندان کو ٹریکٹر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
چتور ضلع کے وی پلی منڈل، محل راجہ پلی سے تعلق رکھنے والا کسان ناگیشور راو اپنے کھیت کی فصل تیار کرنے کے لیے اپنی دو بیٹیوں کی مدد سے کاشت کاری کرتا ہوا دیکھا گیا جس کا ویڈیو کرشنا مورتی نامی شخص نے سونو کو شیر کیا۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر سونو نے کہا اس کسان کی مدد کے لیے وہ دو بیل اسے فراہم کریں گے، پھر تھوڑی دیر بعد انھوں نے لکھا کہ بیلوں کے بجائے وہ اس خاندان کو ٹریکٹر فراہم کریں گے۔ سونو نے کسان کی لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔
سونو سود کا خدمت خلق کا یہ جذبہ قابل ستائش ہے، اداکارنے لاک ڈاون کے دوران مزدوروں کو گھر واپس بھیجنے کا کام بھی بڑے ہی سلیقے سے کیا ہے۔
سونو سود نے یہ ثابت کیا ہیکہ حیققی زندگی میں لوگوں کی مدد کرتے ہوئے ہیرو بننا فلموں کے ہیرو سے زیادہ بہتر ہے۔