ETV Bharat / sitara

سونو سود 25 ہزار یومیہ مزدوروں کو کھانا کھلائیں گے

ممبئی میں ضرورت مندوں کو کھانا تقسیم کرنے کے بعد اب سونو سود نے رمضان کے مقدس ماہ میں بہار، کرناٹک، اترپردیش اور مغربی بنگال سے آنے والے یومیہ مزدوروں کو کھانا کھلانے کا انتظام کیا ہے۔

سون سود رمضان کے موقع پر 25 ہزار یومیہ مزدوروں کو کھانا کھلائیں گے

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 3:22 PM IST

بالی ووڈ اداکار سونو سود پہلے ہی کورونا وائرس کی اس لڑائی میں بہت لوگوں کی مدد کر چکے ہیں اور اب انہوں نے رمضان کے مقدس ماہ میں 25،000 یومیہ مزدوروں کو کھانا کھلانے کا وعدہ کیا ہے۔

جب اداکار کو پتہ چلا کہ ریاست مہاراشٹر کے بھیونڈی میں کرناٹک، اترپردیش، بہار اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں سے آنے والے یومیہ مزدور پریشان ہیں، جس کے بعد انہوں نے رمضان سے قبل روزے دار لوگوں کے لئے کھانا تیار کرنے اور اسے تقسیم کرنے کا انتظام کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے پاک ماہ میں یومیہ مزدرورں کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔ اس مشکل وقت میں 'ہم میں سے ہر ایک کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، تاکہ سارا دن گزرنے کے بعد کوئی بھوکا نہ رہے'۔

واضح رہے کہ سونو سود نے ممبئی کے جوہو میں واقع اپنے ہوٹل کے دروازے پہلے ہی تمام ہیلتھ ورکرز کے لئے کھول رکھے ہیں، تاکہ کورونا کی روک تھام میں کچھ مدد مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.