بالی ووڈ کے اداکار سونو سود ایک بار پھر ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے آئے۔ اس بار انہوں نے غریبوں میں ای رکشہ تقسیم کرنے کا اقدام کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پنجاب کے موگا میں 8 ضرورت مند افراد کو ای رکشا حوالے کیا۔ انہوں نے کہا ، "محتاج افراد کی مدد کے لئے یہ میرا چھوٹا حصہ ہے۔ ہم پورے ملک میں یہ کام کر رہے ہیں۔ میں نے موگا سے اس کا آغاز کیا ہے کیونکہ یہ میرا شہر ہے اور میں ان کے خوش چہروں کو دیکھ کر خوش ہوں۔"
سونو سود نے بھی کسانوں کے احتجاج پر تبصرہ کیا اور کہا، "اس کا حل تلاش کیا جانا چاہئے۔ کسانوں اور حکومت دونوں کو ایک دوسرے کی بات سننی چاہئے اور اس پر کسی نتیجے پر پہنچنا چاہئے۔"
کووڈ-19 لاک ڈاون کے دوران سونو سود نے ہزاروں مہاجر مزدوروں کو گھر پہنچانے کا کام کیا اور ان کے لیے قیام وطعام کا انتظام کیا۔ اسی طرح آندھراپردیش میں ایک کسان کو ٹریکٹر فراہم کیا۔ اور بھی ایسی کئی مثالیں ہیں جہاں انھوں نے لوگوں کی مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کنگنا رناوت نے کانگریس کی کارکردگی پر ٹویٹ کیا